مرزا غالب
محمدخلیل الرحمٰن
(علامہ اقبال سےمعذرت کے ساتھ )
اہلِ محفل پر مرے شعروں سے یہ روشن ہوا
تھا اسد اللہ غالب نے کبھی یہ بھی کہا
شعر کہہ کر میں کبھی بھاگا ، کبھی پکڑا گیا
’’زیبِ محفل بھی رہا، محفل سے پنہاں بھی رہا‘‘
داد میری نظم کو محفل کی یوں منظور ہے
جو کبھی ظاہر کبھی غائب کبھی مستور ہے...