نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    برائے اصلاح

    بہت خوب نمرہ بہن، بہت خوبصورت غزل ہے۔ صرف چند ایک چھوٹی چھوٹی صلاحیں پیش کرتے ہیں، گر قبول افتد۔ ویسے تو استادَ محترم تشریف لاتے ہی ہوں گے۔
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال کی زمین میں

    محبت کسی سے ، تمنّا کسی کی مجھے کوئی بتلائے کیا چاہتا ہوں مجھے نقشِ پا جب سے سمجھا ہے تو نے میں ٹکڑوں میں ہردم بٹا چاہتا ہوں
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    اکیلی جاں ہمیشہ سے اکیلی تھی اکیلی ہے یہ ایسی بات ہے جس کی نفی کرنا نہیں ممکن کہ شاعر شخص ایسا ہے جو شہرِ ذات کی پہنائیوں میں گم ہمیشہ سے اکیلا تھا، اکیلا ہے مگر جب اپنے احساسات کو کاغذ پہ لکھتا ہے غزل کہتا ہے اس لمحے اسی لمحے جو اس کا درد ہے اس کا نہیں رہتا زمانے بھر کے ہر قاری کے دِل کا درد...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    پروفیسر آفاق صدیقی انتقال کرگئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

    بہت ہی خوبصورت اور بہت ہی نازک احساسات کی جذبات کی یہ ترجمانی ہے یہی اُن کی کہانی ہے مگر اِن آرزوؤں کو اِن احساسات کوسن کر مجھے ایسا لگا جیسے یہ میری ہی کہانی ہے کسی شاعر کے جذبوں اور احساسات کی کیسی کہانی ہے کہ ہر قاری کے دِل سے ایک ہی آواز آتی ہے یہ میری ہی کہانی ہے یہ میری ہی کہانی ہے
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    فسانہ آزاد: اباجان کی داستانِ حیات

    اباجان کے دوست عبدالصمد سراج الدین صاحب ہر سال تھیو سو فیکل ہال بالمقابل ریڈیو پاکستان کراچی، سیرت کانفرنس منعقد کیا کرتے اور خاص مقرر کے طور پر اباجان کو تقریر کی دعوت دیا کرتے تھے۔ان کے سیرت کانفرنس کے بڑے بڑے پوسٹر آج بھی راقم الحروف کی یادداشت میں محفوظ ہیں۔ اباجان کو نوکری کا سکون ہوا اور...
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    فسانہ آزاد: اباجان کی داستانِ حیات

    جزاک اللہ یوسف ثانی بھائی۔ 24 جون کو ایک کاپی آپ کے ہاتھوں میں ہوگی، انشاء اللہ
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    ڈرامہ: قرطبہ کا قاضی:از: سید امتیاز علی تاج

    عبداللہ: کوئی نہیں۔ ایک بھی نہیں۔ ایک بھی نہیں۔ قاضی: ( کھڑکی بند کردیتا ہے اور ذرا دیر چپ رہتا ہےپھر بے اختیاری کی کیفیت میں اس کے منہ سے آہ نکل جاتی ہے۔) ناظر جاؤ۔ قیدی کو باہر لے جاؤ۔کنجیاں یہ رہیں۔( کنجیاں نکال کر میز پر پھینک دیتا ہے) افسر: ( کنجیاں اُٹھاکر) باہر کہاں حضور؟ قاضی: سولی کے...
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    اللہ خیر کرے. یوں بھی نبیل بھائی آپ بہت دنوں سے خاموش ہیں۔ خیر تو ہے؟

    اللہ خیر کرے. یوں بھی نبیل بھائی آپ بہت دنوں سے خاموش ہیں۔ خیر تو ہے؟
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    فسانہ آزاد: اباجان کی داستانِ حیات

    یوسف ثانی بھائی آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ یہ ’’ اب بیتی‘‘ یعنی ابا جان کی ہنگامہ خیز زندگی کے احوال پر مبنی یہ انتہائی دلچسپ داستان ’’ فسانہ ء آزاد‘‘ ماہنامہ تعمیرِ افکار کراچی ( زوّار پبلیکیشنز) کی اشاعتِ خاص بیادِ مولانا محمد اسماعیل آزاد جنوری ۔فروری ۲۰۱۱ء کا حصہ ہے۔
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے

    آداب عرض ہے مہ جبین بہنا! او نا بابا نا! کیا پھر بھری محفل میں اُن کی ڈانٹ کھاتے رہیں؟ مغزل بھائی کا حشر نہیں دیکھا؟ کس طرح ہمہ وقت ہماری بھابی کی شان میں رطب اللسان رہتے ہیں۔:)
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    اقبال بھی اقبال سے آگاہ نہیں ہے

    مظلوم شوہر کی فریاد (روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ) محمد خلیل الرحمٰن آتا ہے یاد مجھکو گزرا ہوا زمانہ وہ لڑکیوں کی رونق، وہ میرا چہچہانا آزادیاں کہاں اب وہ اپنے گھر کی جانا اپنی خوشی سے آنا، اپنی خوشی سے جانا لگتی ہے چوٹ دِل پر آتا ہے یاد جس دم بستی کی لڑکیوں میں وہ اپنا آنا جانا اِک...
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    شکوہ

    بہت شکریہ قبول کیجیے آنسہ مہ جبین صاحبہ۔محفل کی شاعرات سے توجہ کی درخواست ہے( جن کا مظلوم ہونا ضروری نہیں کیونکہ ایک عورت مظلوم ہوسکتی ہے لیکن ایک بیوی بھلا کیونکر مظلوم ہوسکتی ہے) بہن ! آپ کی خواہش پر ایک شکوہ تو یوسف ثانی بھائی نے پیش کرہی دیا ہے ( شاعر نامعلوم)، اب دیکھیے کوئی دن جاتا ہے کہ...
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    شکوہ

    شکریہ اور جزاک اللہ جناب فرخ منظور صاحب
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    فسانہ آزاد: اباجان کی داستانِ حیات

    باب یازدہم۔فسانہ آزاد خدا کے بندوں سے پیار محمد خلیل الر حمٰن اللہ کی مدد نہ صرف بچے کے لیے دوا کی شکل میں آئی بلکہ اباجان کے لئے اندھوں کے ایک اسکول میں استادی کا مژدہ بھی لے کر آئی۔ ابتک تو اباجان اللہ کے سپاہی تھے اور اس کے لئے بحر ظلمات میں گھوڑے دوڑاتے پھر رہے تھے ، اب اس طرز حیات کو...
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    ہمارے خلف الرشید محمد عثمان خلیل کی کاوش

    جی لاہوریونیورسٹی آف مینیجمنٹ سائینسز میں فریش مین سال بتا چکے اور اب سوفومور سال کے لیے ستمبر میں لاہور جائیں گے۔ ان کے بلاگ کا پتہ مندرجہ ذیل ہے http://spinksays.blogspot.com/
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    کتابوں کا اتوار بازار۔3 جون 2012-کچھ باتیں 1857 کے غدر کی

    وارث صاحب ۔ سیالکوٹ کا تو ہمیں علم نہیں لیکن قریب ہی لاہور میں اتوار کو انارکلی کے سامنے ایسا ہی مزیدار بازار لگتا ہے۔ ہم یہ کہتے ہیں کہ کاش لاہور جیسا اردو بازار کراچی میں ہوتا۔
  18. محمد خلیل الرحمٰن

    ہمارے خلف الرشید محمد عثمان خلیل کی کاوش

    انھوں نے اس تصویر کا نام ’’دی ڈیتھ آف میٹافر‘‘ رکھا ہے
Top