امریکہ نے افغان صوبہ پکتیکا سے تعلق رکھنے والے جلال الدین حقانی اور ان کے بیٹے سراج الدین حقانی کے نیٹ ورک کو امریکہ اور یورپ کے لئیے سب سے خطرناک قرار دے دیا ہے۔ البتہ اس بات کی سمجھ کم ہی لوگوں کو آ سکے گی کہ امریکہ نے چند ماہ قبل تک اسی گروپ کو اپنے ساتھ ملانے کے لئیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا...