ویسے تو میں اس دھاگے کا نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں۔ لیکن اگر متبادل نام کی تجویز دیتا تو میرے خیال میں "باتونی دھاگہ" کا عنوان سب سے بہتر تھا۔ :):):)
بھئی ہزاروں کا سکور کرنا تو باتونی پریوں کا کام ہے یا پھر خوش گفتار جنات کا۔ :):):)
ہم جیسے عامی تو سنچریاں ہی بنا سکتے ہیں۔ تو لیجیے اپنی سولہویں سنچری بنائے دیتے ہیں۔ :)
لائبریری کی کمی بنیادی مسائل میں سے یقیناً ایک بڑا مسئلہ ہے۔ تاہم غور کیجیے گا ، کہ کالج یونیورسٹی میں لائبریری کی سہولت ہونے کے باوجود طلبا نصاب یا فکشن سے ہٹ کر اور کچھ بھی پڑھنے کی ترغیب نہیں پاتے۔
میرے خیال میں پاکستان میں تعلیمی نظام کو ابھی کافی سفر طے کرنا ہے۔ پھر کہیں جا کر ایسی پختہ...
ذیلی موضوعات پر آپ کی دلچسپی درست ہے۔ دراصل میرا کہنے کا مطلب ہے کہ قاری کو کتاب کی طرف لانے کے لئے بنیادی محرک محض ٹیکنالوجی نہیں ہوسکتی۔ قارئین بالخصوص ترقی پذیر دنیا کے قارئین میں کتاب بینی سے دوری کی وجوہات کافی گہری ہیں۔ :)
بات ایک بنیادی مسئلے کتب بینی پر ہو رہی تھی۔ کچھ دوست اسے ایک ذیلی موضوع پیپر پرنٹ اور ای پرنٹ پر لے گئے۔
خیر ، خاکسار نے کچھ عرصہ قبل اسی قسم کے مسئلے پر خیال آرائی کی تھی۔ وہ تحاریر اس دھاگے کی نذر کر رہا ہوں:
کتاب بیزاری
کلچر آف لٹریسی
نام تبدیل کرنے کی آخر کیا ضرورت ہے ؟
یہ دھاگہ اردو محفل کی ایک خوبصورت روایت بن چکا ہے۔ اس عنوان کے ساتھ ایک انسیت ہو چکی ہے ، اس میں اردو محفل کی ایک تاریخ پنہاں ہے۔
101 102 103 ۔۔۔۔۔۔۔ اسے ایسا ہی چلتا رہنے دیجیے احباب گرامی۔ :):):)