نتائج تلاش

  1. علی وقار

    عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ

    ایک زمانے میں ایسا نہیں ہوا کرتا تھا، اکثر حکمران جماعت ہی ضمنی انتخابات جیتا کرتی تھی۔ مگر اب حالات تبدیل سے ہو گئے ہیں۔ اس میں دیگر عوامل کے ساتھ ایک اہم فیکٹر الیکشن کے عمل کا قدرے شفاف ہونا ہے۔ وقت کے ساتھ انتخابی عمل میں دھاندلی کے عنصر کا دخل کم ہوتا جا رہا ہے جو بجائے خود خوش آئند ہے۔
  2. علی وقار

    عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ

    دلچسپ بات یہ ہے کہ جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی تو اپوزیشن جماعتیں مسلسل ضمنی الیکشن جیت رہی تھیں اور وہ بھی یہی مطالبہ کر رہے تھے کہ نئے الیکشن کروائے جائیں تو اُن کی بات بھی نہیں مانی گئی تھی اس لیے اب ان بے چاروں کو بھی اتنی گنجائش تو دیں کہ وہ بھی پرانے بدلے چکا سکیں۔ :)
  3. علی وقار

    PTI، اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا، طاقتور اداروں کو بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، عمران خان

    جو مجھ سے پوچھیں تو میں کھل کر کہوں گا کہ ہمارے عوام کی اکثریت دراصل فوج کے ساتھ ہی ہے، اور جو ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا ہم نوا ہو، اسے زیادہ ووٹ پڑتے ہیں کیونکہ عوام کی اکثریت کے ذہنوں میں یہ بات راسخ ہو چکی ہے کہ اقتدار کاہما اُسی کے سر بیٹھے گا جو فوج کے ساتھ بنا کر رکھے گا۔ ابھی تک آن گراؤنڈ صورت...
  4. علی وقار

    PTI، اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا، طاقتور اداروں کو بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، عمران خان

    یہ تب تک غدار رہیں گے جب تک آپ حکومت میں نہ آ جائیں گے۔ امید ہے کہ یہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہے گا۔ جرنیل زندہ، سیاست باقی۔
  5. علی وقار

    مشہور ٹی وی میزبان مستنصر حسین تارڑ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

    امید ہے کہ چاچا جی جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔
  6. علی وقار

    PTI، اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا، طاقتور اداروں کو بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، عمران خان

    وہ ہر ممکنہ تجربہ کر کے دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان ایک تجربہ گاہ ہے جو کہ جب بنا تھا تو اس کے متعلق کچھ بھی خاص طے شدہ نہ تھا۔
  7. علی وقار

    PTI، اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا، طاقتور اداروں کو بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، عمران خان

    کنجیاں کلیدیں تو وہ سیاست دانوں کو تھما دیتے ہیں مگر سی سی ٹی وی کیمرا لگا کر۔ :)
  8. علی وقار

    PTI، اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا، طاقتور اداروں کو بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، عمران خان

    وہ پہلے بھی اسی وجہ سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سینگ پھنسا بیٹھے تھے۔ آپ اگلی مرتبہ ان کے مشیر بنیے گا۔ اپوزیشن آپ کی پرفارمننس سے بہت خوش ہو گی۔
  9. علی وقار

    عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ

    سویلین کا لفظ اضافی ہے، آئینی تو خیر ہمیشہ ہی اضافی ہوتا ہے۔ آپ مجھ سے زیادہ سمجھ دار ہیں، معنی خود برآمد کر لیں۔
  10. علی وقار

    PTI، اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا، طاقتور اداروں کو بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، عمران خان

    وہ اس سسٹم سے باہر نہیں نکل رہے، وہ بھی اپنی مرضی کی اسٹیبلشمنٹ چاہتے ہیں، وہ اسٹیبلشمنٹ کو اپنا ہم نوا بنانا چاہتے ہیں جس کا اظہار وہ کئی بار کر چکے ہیں۔ ایسا ہوتا نہ دکھائی دے تو وہ مقبولیت کے زعم میں آ کر ان کے سہارے کے بغیر اقتدار میں آنے کا نعرہ لگاتے ہیں مگر ان کے اردگرد موجود اسٹیبلشمنٹ...
  11. علی وقار

    PTI، اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا، طاقتور اداروں کو بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، عمران خان

    مضبوط وزیراعظم اسی لیے انہیں برداشت نہیں ہو پاتا ہے، ایک کمزور وزیراعظم ہی انہیں راس آتا ہے۔ اگلے عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر ہنگ پارلیمنٹ اور کمزور حکومت بنانے کی کوشش کی جا سکتی ہے جس کی سربراہی ایک بے اختیار پرائم منسٹر کے پاس ہو۔
  12. علی وقار

    عمران خان کا تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ

    لانگ مارچ ناکام ہوا مگر استعفے کا ترپ پتہ کھیل کر عمران پھر سیاست میں اِن ہو گئے۔ یہ ایک عمدہ سیاسی چال ثابت ہوئی۔
  13. علی وقار

    PTI، اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا، طاقتور اداروں کو بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، عمران خان

    وہ ضرورت پڑنے پر موجودہ حکمرانوں کی بھی ٹھکائی کر سکتے ہیں۔ شہباز شریف میں اتنی جرات کہاں سے آ گئی کہ وہ انہیں روک پائیں۔ وہ تو خود چیف آف آرمی اسٹاف کو سیلوٹ کرتے پائے گئے۔ :)
  14. علی وقار

    PTI، اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا، طاقتور اداروں کو بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، عمران خان

    یہ اسٹیبلشمنٹ کے ایک خاص دھڑے اور پی ٹی آئی کا آپسی معاملہ ہے۔ شہباز شریف اور زرداری مفاہمت کی سیاست کرنے کے عادی ہیں۔ اُن کی عدم مقبولیت کی ایک وجہ یہی مفاہمتی رویے ہیں۔ :)
  15. علی وقار

    PTI، اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا، طاقتور اداروں کو بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، عمران خان

    مجھے یہ لگتا ہے کہ عمران تب سے اسٹیبلشمنٹ کے مخالف ہوئے جب فوج کے مقتدر حلقوں نے تحریک انصاف کی فرمائش پر اپوزیشن رہنماؤں کا پھینٹا لگانے سے معذرت کر لی تھی اور ڈی جی آیس آئی آئی فیض حمید کو اس لیے کنارے لگا دیا تھا کہ وہ عمران کی ایماء پر فوج کی بدنامی کا باعث بن رہے تھے۔ فوج اگلے الیکشن سے قبل...
  16. علی وقار

    PTI، اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا، طاقتور اداروں کو بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، عمران خان

    یہ درست ہے۔ عمران خان کے جلسوں میں زیادہ لوگ آتے ہیں۔ نوجوانوں کی اکثریت ان کے ساتھ ہے۔
  17. علی وقار

    PTI، اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا، طاقتور اداروں کو بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، عمران خان

    شاید ان کے علم میں آ گیا ہو کہ اسمبلی توڑنے کا بیان محض دباؤ بڑھانے کا حربہ ہے۔ پرویز الٰہی کو اتحادیوں کو بھی سامنے رکھنا ہوتا ہے۔ عمران خان پر کوئی جینوئن کیس ہو تبھی انہیں سیاست سے آؤٹ کیا جا سکتا ہے وگرنہ اب تک جو کیسز سامنے آ رہے ہیں، اُن میں کچھ خاص نہیں ہے۔
  18. علی وقار

    PTI، اسمبلیوں سے استعفے کا فیصلہ، حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہوگا، طاقتور اداروں کو بتا رہا ہوں ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، عمران خان

    عمران خان کی جارحانہ سیاست کا توڑ کسی کے پاس نہیں۔ بہتر ہو گا کہ اقتدار پلیٹ میں رکھ کر انہیں پیش کر دیا جائے۔ عوام میں اُن کی مقبولیت گزشتہ تمام ریکارڈز توڑ چکی ہے۔ یہ الگ بات کہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ شاید کچھ نہ کر پائیں گے۔ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کنٹینر والا خان اقتدار میں موجود خان سے...
Top