نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    تبصرہ کتب جانورستان از جارج آرویل اور گاندھی گارڈن از محمد خلیل الرحمٰن

    جناب پیٹر ڈیوس اینمل فارم کے دیباچے ’کتاب پر تبصرہ‘میں رقم طراز ہیں ’۲ دسمبر کو ڈوائٹ میکڈانلڈ نے جو امریکی جرنل پالٹکس کا ایڈیٹر اور آرول کا دوست تھا، لکھا کہ وہ اینمل فارم سے خاطر خواہ محظوظ ہوا ہے جس کا انطباق روس پر ہو سکتا ہے، لیکن آرویل نے روس کے انقلابی فلسفے پر کسی قسم کی روشنی نہیں...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    گاندھی گارڈن ایک طنزیہ:از: محمد خلیل الرحمٰن

    جزاک اللہ شمشاد بھائی، محمد وارث صاحب، شیزان بھائی، زیش بھائی، باباجی ، اور رانا بھائی۔ خوش رہیے
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    گاندھی گارڈن ایک طنزیہ:از: محمد خلیل الرحمٰن

    محمود احمد غزنوی بھائی! اور تلمیذ بھائی! دوسری قسط تو وہ لکھیں گے جنھیں اس کہانی کا سیکوئل لکھنا مقصود ہوگا۔ ادیب کا کام نشاندہی کرنا ہے۔ معاشرے کی اصلاح ان خرابیوں کے پیش نظر مصلحوں اور سیاست دانوں کا کام ہے۔دعا کیجیے کہ اللہ ہمیں ایسے مصلح عطا فرمائے۔ ویسے آپ کی تجویز خوب ہے کہ اس احقر کی...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    گاندھی گارڈن ایک طنزیہ:از: محمد خلیل الرحمٰن

    شکریہ اور جزاک اللہ استاد محترم۔ جی ہاں کراچی میں گاندھی گارڈن کے نام سے چڑیا گھر موجود ہے جسے اب کراچی چڑیا گھر یا کراچی زو کہتے ہیں۔
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    گاندھی گارڈن ایک طنزیہ:از: محمد خلیل الرحمٰن

    جی ہاں یہ اینمل فارم کی ہی پیروڈی ہے۔ ہم نے پڑھا تو لگا کہ یہ تو اپنی ہی کہانی ہے، لہٰذا اسے ری۔ رائٹ کیا ہے یعنی دوبارہ لکھا ہے۔تمام واقعات جو ناول میں تھے ہمارے واقعات سے کتنے ملتے جلتے ہیں۔
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    گاندھی گارڈن ایک طنزیہ:از: محمد خلیل الرحمٰن

    گاندھی گارڈن از محمد خلیل الر حمٰن جارج آرول کی روح سے معذرت کے ساتھ (اردو محفل پر اپنے دو سال مکمل ہونے پر محفلین کے لیے ایک تحفہ) کلاچی کے ساحل پر لنگر انداز جہاز کی سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے یکبارگی وہ رُکا، پلٹ کر مفتوح شہر کی جانب دیکھا اور پھر ایک بار بوجھل قدموں سے اوپر کی جانب چڑھنے لگا۔...
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    غزل: ہم شکوہءدامان وگریباں نہ کریں گے : از: محمد حفیظ الرحمٰن

    بہت خوب۔ محمد حفیظ الرحمٰن بہت ساری داد قبول کیجیے۔ بہت عمدہ غزل ہے
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    محب علوی: زمرہ پروگرامنگ کے نئے مدیر

    بہت بہت مبارک ہو محب علوی بھائی آپ کو ادارت۔ اللہ کرے زورِ پروگرامنگ اور زیادہ۔ نیز اللہ ہم جیسے نکمے شاگردوں کی دست برد سے بھی محفوظ رکھے۔آمین ( لگتا ہے ہم پچھلے دنوں کچھ زیادہ ہی مصروف رہے تبھی یہ دھاگہ نہ دیکھ سکے۔دفتر کے بعد بک فیئر میں آوارہ گردی وغیرہ۔ غیر حاضری اور دیر سے مبارک باد دینے...
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    "زیست" کا منٹو نمبر

    شکریہ راشد اشرف بھائی۔ مزہ آگیا منٹو نمبر پر آپ کا تعارف پڑھ کر۔ تحریر اس قدر خوبصورت ہے کہ بے اختیار داد دینے کو جی چاہتا ہے۔ خوش رہیے جناب۔ مضمون بھیجنے کے لیے فرداً فرداً بلکہ بقول آپ کے ہی مرداً مرداً میں ہمارا نام بھی شامل کرلیجیے گا۔:)
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    آسان عروض کے دس سبق

    محمد بلا ل اعظم بھائی اور قیصرانی بھائی! اپنے اور آپ دونوں کے لیے ہی تو ہم نے شاعری سیکھنے کا آسان قاعدہ بنایا ہے، سو شاعری کیجیے اور شاعروں کے قریب ہوجائیے۔اب فاعلاتن فاعلاتن فاعلات ایک تھپڑ ایک گھونسا ایک لات سے ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں۔
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    صریرِ خامہ : عالمی خطاطی کانفرنس

    ساجد بھائی اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو صحتِ کاملہ ، عاجلہ مستمرہ عطا فرمائیں۔ آمین
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    ’’حضرتِ دل آپ ہیں کِس دھیان میں‘‘

    واہ آسی بھائی مزہ آگیا۔ زہے نصیب، آپ کی توجہ ہمارے کلام پر تو ہوئی! متفق متفق ۔ جو مزاجِ یار میں آئے۔ آپ کا کہا سر آنکھوں پر
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    دریا کے اُس پار کیا ہے؟؟.....فلک شیر

    واہ وا۔ بہت خوب ہے فلک شیر بھائی۔آج صبح ہی صبح اتنی خوبصورت نثری نظم پڑھ کر تو لطف ہی آگیا۔ خوش رہیے
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    کراچی بین الاقوامی کتب میلہ 2012ء منعقدہ ایکسپو سنٹر کراچی اور ہماری خریداری

    جزاک اللہ تلمیذ بھائی۔ کتابوں سے آپ کے عشق کا یہ عالم ہے کہ کتابوں کے تذکرے کو کسی بھی طرح مس نہیں کرسکتے۔ اللہ کرے کہ آپ کا یہ شوق بڑھتا رہے۔ علم و ادب کی یہ پیاس آپ کو خوبصورت اور عمدہ کتابوں کے ذخیروں سے ہمکنار کرتی رہے۔ آمین سچ پوچھیے تو کتابوں کے بارے میں لکھنے کے لیے آپ کی فرمائش مہمیز کا...
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    کراچی بین الاقوامی کتب میلہ 2012ء منعقدہ ایکسپو سنٹر کراچی اور ہماری خریداری

    نبیل بھائی اور محب علوی بھائی! یہ دھواں سا جو آپ لوگوں کے دلوں سے اٹھتا ہے دراصل ہمیں اختر شیرانی کی نظم کی یاد دلاتا ہے۔ او دیس سے آنے والے بتا۔ آپ لوگ جو اپنے دیس سے دور پردیس کاٹ رہے ہیں ، آپ کے دل ہمارے ساتھ ہی دھڑکتے ہیں۔ وطن میں جو کچھ بھی ہورہا ہے، آپ اس میں شامل ہوتے ہیں۔اردو محفل نے...
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    کراچی بین الاقوامی کتب میلہ 2012ء منعقدہ ایکسپو سنٹر کراچی اور ہماری خریداری

    کمال تو جناب نے کیا۔ ہم نے یہ دیکھا کہ اس میلے میں شرکت کرنے والے افراد تین گروہوں میں تقسیم تھے۔ اول ناشرین و تاجرانِ کتب جن کا مطمحِ نظر کتاب بیچنا تھا۔ اس سلسلے میں گو ان کا یہ مطمحِ نظر بھی قابلِ ستائش ہے کہ تقریباً ہر اسٹالر کچھ نہ کچھ ڈسکاؤنٹ دے رہا تھا۔اللہ ان لوگوں کو خوش رکھے جنھوں نے...
Top