تعارفِ رند:
رند 11ربیع الاول 1212ہجری میں فیض آباد میں پیدا ہوئے۔ چونکہ ان کی دادی نواب سعادت علی خان برہاں الملک کی حقیقی بہن تھیں۔ اس لیے 28 سال تک نواب شجاع الدولہ مرحوم کی بیوی امہ الزہرا بیگم عرف بہو بیگم کے پاس بہت لاڈ پیار میں پرورش پائی۔ جب تک فیض آباد میں رہے۔ میر انیس کے باپ میر مستحن...