نتائج تلاش

  1. س

    مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

    ظفری بھائی ، آپ پاکستان آ کر بھی مجھ سے بچ کر نکل گئے ، ہماری تو حسرت ہی رہ گئی آپ کی "بزرگی" کا نظارہ کرنے کی:D۔
  2. س

    اسماتی تغیرات و مبالغات

    بہن ام نور العين آئیں تو حدیث شریف کی صحت کے بارے میں وضاحت کریں۔
  3. س

    اسماتی تغیرات و مبالغات

    "نظیر" یعنی مثال اور "نذیر" کہتے ہیں (اللہ کے) عذاب سے ڈرانے والے کو۔ یہ نام حضور علیہ صلوۃ والسلام کا صفاتی نام بھی ہے۔
  4. س

    اسماتی تغیرات و مبالغات

    میرے والد مرحوم کا نام غلام سرور تھا اور میرے بھائی کی خوشدامن بھی اسی نام سے موسوم تھیں۔ جب کبھی رشتہ داروں میں بیٹھے ان کے متعلق بات ہوتی تھی تو نام کی یکسانیت سے خاصی مضحکہ خیز صورت حال پیدا ہو جایا کرتی تھی۔:)
  5. س

    اسماتی تغیرات و مبالغات

    ذوالقرنین بھائی ، معانی کے مطابق دیکھ لیں کیا نام مناسب رہے گا۔
  6. س

    اسماتی تغیرات و مبالغات

    اس میں شمشاد بھی شامل کر لیں جناب:)۔ اور ہم چاہیں گے شمشاد بھائی ہی اس پہ روشنی ڈالیں۔
  7. س

    اسماتی تغیرات و مبالغات

    سمن کا مطلب بنتا ہے "گھی" اور ثمن کہیں گے "اشرفی ، دیناریاقیمتی چیز کو" ۔ جیسا کہ قرآن پاک میں ذکر ہے ثمنا ً قلیلاً یعنی تھوڑی سی قیمت۔
  8. س

    کیا مرد اور خواتین میں ذہنی اعتبار سے فرق پایا جاتا ھے؟

    سچ پوچھیں تو میں دن میں کم ازکم ایک بار اپنی نصف بہتر کی مجھ سے بہتر معاملہ فہمی کا مشاہدہ کرتا ہوں۔ لیکن گاڑی چلاتے وہ اکثر بھول جاتی ہے کہ جب اچانک کوئی سامنے آ جائے تو پہلے چیخوں پر زور ڈالنا ہے یا بریک پیڈل پر:D۔
  9. س

    سفارتی تعلقات متاثر ہوں گے؛ایران۔

    جی ، خرم زکی بھائی ، میں تسلیم کرتا ہوں کہ "کاں چٹا ہی ہے":) ۔اب خوش!!!۔
  10. س

    سفارتی تعلقات متاثر ہوں گے؛ایران۔

    تو ، برادرِ عزیز ، جھگڑا کس بات کا باقی ہے:) ؟۔ میں بھی تو یہی کہہ رہا ہوں کی بحرینی بے چینی کو ایرانی مدد حاصل ہے۔خاص طور پہ جبکہ وہ اسے اپنا صوبہ قرار دے چکا ہے ۔اور اسی پیش بندی کے طور پر بحرین نے 2009 کے بعد سے اپنی سیکورٹی کے لئے فوج کو منظم کیا ہے۔کسی آزاد اور اپنے سے کہیں چھوٹے ملک پر جب...
  11. س

    طالبان کا آپريٹنگ سسٹم

    جی ہاں پیٹرو اور ٹیکنو ڈالرز کا اشتراک ایک نا اہل حکومت کو کمان بنا کر اپنے تیر چلا رہا ہے۔ لیکن ان تیروں کو ہم نے خود ہی بہت عرصے سے زہر آلود کرنا شروع کیا ہوا تھا۔
  12. س

    مولانا دریا بادی کی تحقیق

    فاضل ممبران سے گزارش ہے کہ موضوع پر رہیں۔ مولانا عبدالماجد دریا بادی کی تحقیق اور ان کی کاوشوں پر بات کی جائے۔ دیگر نکات کے لئے کوئی دوسرا دھاگہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ خرم زکی صاحب نے فرمایا تھا کہ ان کے پاس مولانا اشرف علی تھانوی اور مولانا عبدالماجد دریابادی کے مکالمات کتابی صورت میں موجود ہیں...
  13. س

    سفارتی تعلقات متاثر ہوں گے؛ایران۔

    توقع رکھتا ہوں کہ اب آپ دوسرے افراد اور ممالک پر بے سر وپا الزام تراشی سے گریز فرمائیں گے۔ خود ایران کے مفاد میں ہے کہ اپنے ہمسایوں سے اچھے تعلقات رکھے نہ کہ کسی کو دھمکیاں دے اور نہ کسی کو اپنا 14 واں صوبہ قرار دے۔ پاکستان کے حالات دگرگوں ہیں اور امریکی اثر و رسوخ ہمارے قومی مفادات کو زک پہنچا...
  14. س

    سفارتی تعلقات متاثر ہوں گے؛ایران۔

    زکی صاحب ، آج کی جدید ٹکنالوجی نے اس کو ممکن بنا دیا ہے کہ اس قسم کی جعلی ویڈیوز تیار کی جا سکیں ۔آپ کا اس پر یہ بھی اعتراض ہے کہ مجھے کسی آزاد ذریعہ سے خبر نہیں مل سکی ۔ میں یہ جاننا چاہوں گا کہ جب آپ نے اسی ذریعہ سے ایک خبر اٹھائی تب تو وہ آزاد تھا اور جب ایک خبر اسی خبری ذریعہ سے میں نے لگائی...
  15. س

    سفارتی تعلقات متاثر ہوں گے؛ایران۔

    خرم زکی صاحب ، آپ کو بہت سمجھایا گیا کہ ایسی باتوں کو مت اچھالیں جو موضوع سے موافقت نہیں رکھتیں۔ ہر سیاسی معاملہ خصوصی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور اسے اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔ میں پھر کہہ دوں کہ تمام اسلامی ممالک ہمارے لئے برادرز کی اہمیت رکھتے ہیں لیکن آپ اختلافی مسائل پر کچھ یوں اظہار...
  16. س

    سانحہ چلاس کا آنکھوں دیکھا حال

    بردرانِ عزیز ،کوئی بھی مسلمان جو احکام خدا اور شریعتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا علم رکھتا ہے وہ کسی بھی ذی روح کا ناجائز قتل نہیں کرتا۔ یہ ناجائز قتل کیا ہے؟ انسانوں کے حوالے سے ہر وہ قتل جو انصاف اور شریعت کے قوانین اور حکومت و عدالت سے ماورا محض ذاتی اختلاف یا رنجش پر کیا جائے۔ اب سوال...
  17. س

    سفارتی تعلقات متاثر ہوں گے؛ایران۔

    محب ، کچھ ایسی ہی باتیں ہیں جن کو میں زکی صاحب کی طرح بچگانہ انداز میں یہاں بیان کر کے اپنی علمیت نہیں جھاڑنا چاہتا۔ اور ایسا صرف ایران ہی نہیں دیگر مسلم حکومتوں بشمول عرب بادشاہتوں کےمتعلق اتنا زیادہ مواد ہے کہ آگ بڑھکانے کے لئے کافی ہو گا۔ علم ہونا کافی نہیں ہوتا اس کا درست اور مثبت استعمال...
  18. س

    مذہب اور سیاست کے زمروں کے نئے مدیر جناب ساجد صاحب

    جی یہ ست رنگی مٹھائیاں ہیں:) ۔
  19. س

    فنکشن کے لئے کچھ آئیڈیاز درکار ہیں۔

    ناعمہ عزیز ، سیاست میں دماغ کھپ کھپا کر کچھ بچ جائے تو نصف بہتر کے کام آ جاتا ہے :)۔ ہاں البتہ اپنے فنکشن کی پبلسٹی کروانی ہو تو بتاؤ کہ اپنا کام ہی توا لگانا (ایڈورٹائزنگ) ہے۔
  20. س

    تعارف راحیل فاروق

    جناب راحیل فاروق ، جی آیاں نوں۔ بہت زبردست انٹری ماری ہے آپ نے۔
Top