ظاہر ہے حکومت کو اتنا اعتماد فوج اور خفیہ اداروں کی اندھی پشت پناہی کی وجہ سے مل رہا ہے۔ کل ہی جنرل باجوہ نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ فوج اور حکومت اگلے تین سال میں کراچی کو بدل دیں گے۔ مطلب یہ حکومت اپنے آئینی پانچ سال پورے کرے گی اور اسے گرانے کیلئے اپوزیشن کو کسی ان...