محترم اساتذہ الف عین ، محمّد احسن سمیع :راحل: ، یاسر شاہ ، محمد خلیل الرحمٰن
گو میں نے راہِ حق کا سفر طے کیا طویل
پھر بھی جو دیکھیے ہے ابھی فاصلہ طویل
گرچہ ترا ٹھکانہ ہے شہ رگ سے بھی قریب
لیکن یہ عقل کے لیے ہے فاصلہ طویل
بے پیچ و خم ہے راستہ منعم علیہ کا
ہر چند راستہ ہے یہ صبر آزما، طویل...