نتائج تلاش

  1. الف عین

    مطلع برائے اصلاح

    افسوس مجھے کوئی پسند نہیں آیا پہلے تینوں مطلع بحر سے خارج ہیں بلکہ دو بحروں کو خلط ملط کر دیا گیا ہے کہ اس بحر میں (مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن) میں مفاعلن کے فاع پر مگر یا امر نہیں آ سکتے، دوسرا حرف ساکن کا محل ہے چوتھے پانچویں مطلع میں اپنا کرنا محاورہ کے خلاف لگتا ہے کہ محاورہ 'اپنا بنانا' ہے،...
  2. الف عین

    زندگی ہے کیا پتا ، غم کے سوا ، کچھ بھی نہیں------برائے اصلاح

    ڈھائی اشعار کی ہی مشق کی گئی تھی میں باقی کا منتظر تھا کہ آپ نے پوری غزل ہی پیش کر دی جس میں صرف مطلع شامل ہے جس پر مشق کی تھی لیکن مزے کی بات یہ کہ ان میں سے کوئی مصرع استعمال ہی نہیں کیا گیا۔ بہر حال مطلع اب بہت بہتر ہو گیا ہے میں خوشی کو ڈھونڈتا ہوں ، حسرتوں کی راکھ میں سب جلے ارمان میرے ،...
  3. الف عین

    تو سوچتا ہے : غزل برائے اصلاح

    مجھے تو درست ہی لگ رہی ہے غزل۔ تیر والے مصرع کے بھی دونوں متبادل اچھے ہیں، کوئی بھی رکھ لو
  4. الف عین

    غزل 2 برائے اصلاح

    کہتا رہا نا تجھ سے مجھے مت خدا بنا بننا نہیں تھا مجھ کو تو کیوں کبریا بنا ... دوسرا مصرع سمجھ نہیں سکا ہستی کو بھی عدم کا کوئی نقشِ پا بنا جو کچھ فنا بنا نہ بغیر از فنا بنا .... اس کا بھی دوسرا مصرع بے معنی لگ رہا ہے بے معنی ایک لفظ کو مت آسرا بنا گر پھر بنا مجھے تو بنامِ خدا بنا ... یہ مطلع...
  5. الف عین

    آن لائن اردو اخبارات اور املا کی غلطیاں

    بشرطیکہ ویب ایڈمن اسے استعمال کریں۔ اب تک تو ان کی ترجیح بس کسی طرح کنورٹ کر کے اپ لوڈ کرنے کی ہی ہے۔ الف نظامی اس پر یہ یاد آیا اور سوچا کہ یہاں ہی لکھ دوں کہ تم نے اپنے مکالمات ڈس ایبل کر رکھے ہیں، وہ یہ کہ پاسکی (صفحہ ساز) کنورٹر جو ایک زمانے میں بنایا گیا تھا، وہ اب بھی تمہارے پاس دستیاب ہو...
  6. الف عین

    اردو پروف ریڈر سوفٹ ویئر اور ورڈ پلگ ان، اردو کمپوزنگ اور پروف ریڈنگ کی ایک عمدہ کاوش

    اس اطلاقیہ میں ہی وہ فہرست بھی شامل ہے، استعمال کر کے دیکھیں تو ذخیرہ الفاظ کا بٹن بھی ہے
  7. الف عین

    آن لائن اردو اخبارات اور املا کی غلطیاں

    اردو کی ویب سائٹس پر تو یہ عموماً دیکھا جاتا ہے کہ ؤ کی جگہ و اور + یا کوئی اور علامت۔ کنورٹ کرنے پر جو کنورٹر کی اغلاط ہوتی ہیں انہیں بھی درست نہیں کیا جاتا، حتی کہ صلی اللہ علیہ و سلم، رضی اللہ عنہ وغیرہ کی جگہ بھی انگریزی کے حروف آ جاتے ہیں اور دینی ویب سائٹس کو یہ احساس نہیں ہوتا کہ یہ بھی...
  8. الف عین

    اراکین کی اردو املا کی اغلاط

    اس کو چیک کریں
  9. الف عین

    کسی گہرے نشے سے زندگانی لُوٹ جاتی ہیں: غزل برائے اصلاح

    بہت سے لوگ ایسے ہی 'لکھتیں' ہیں لیکن غلط ہے
  10. الف عین

    نفرتوں کی بات سے انکار ہونا چاہئے

    درمیانی دونوں اشعار اب بھی میری ناقص عقل میں نہیں گھس رہے
  11. الف عین

    زندگی ہے کیا پتا ، غم کے سوا ، کچھ بھی نہیں------برائے اصلاح

    اب بھی پانچ چھ اشعار باقی ہیں مشق کرنے کے لیے، اور اب بھی سوچتے رہیں کہ کیا مزید کوئی بہتر مصرع ہو سکتا ہے!
  12. الف عین

    کسی گہرے نشے سے زندگانی لُوٹ جاتی ہیں: غزل برائے اصلاح

    اب درست ہو گیا ہے مطلع، مجھے اعتراض ان کے بیزار ہونے پر تھا۔ عمران بھی اس غزل کی ردیف ' جاتی ہیں' ہی لکھتے رہے تھے، اب شاید انہین احساس یو گیا ہو گا کہ 'تیں ہیں' غلط ہے
  13. الف عین

    غزل: ٹوٹ چکا ہے، ہار گیا ہے ۔۔۔

    اچھی غزل ہے ماشاء اللہ عروضی سقم تو نظر نہیں آتا، بحر و اوزان درست ہیں
  14. الف عین

    زندگی ہے کیا پتا ، غم کے سوا ، کچھ بھی نہیں------برائے اصلاح

    میں نے اصلاح کی ہی کہاں تھی جو اب اصلاح کے بعد پیش کر رہے ہیں! اور جو میں نے مشورہ دیا تھا اس پر کوئی عمل ہی نہیں کیا گیا!! ہر مصرع کے سارے متبادل لکھیں اور ان میں سے آپ کو خود جو خوب رواں لگے، مفہومِ پوری طرح واضح لگے، ایسے دو تین مصرعے یہاں پیش کریں اور بتائیں کہ یہ کیوں بہتر لگتا ہے؟ اب تک...
  15. الف عین

    غزل برائے اصلاح::رات ہونے کو ہے اب رات کدھر جائے گا

    درست ہو گئے اشعار، لیکن اوقاف ضرور استعمال کیا کریں۔ جیسے عشق ہوگا ترا بدنام اگر جائے گا کو واضح کرتے ہوئے اس طرح لکھا جائے عشق ہوگا ترا بدنام، اگر جائے گا
  16. الف عین

    جو بیٹے بیٹیوں کو اپنی غربت دے چکا میں : غزل برائے اصلاح

    سحر کے بارے میں میں ہی نظر انداز کر گیا تھا
  17. الف عین

    غزل برائے اصلاح::رات ہونے کو ہے اب رات کدھر جائے گا

    نہ فقط یہ کہ رگ و پے میں اتر جائے گا عشق اک زہر ہے پینے سے تو مر جائے گا ... دوسرے مصرعے میں 'تو' ضمیر ہی ہے نا؟ اس صورت میں بہتر یوں ہو گا عشق وہ زہر ہے، تو پینے سے...... پہلے میں بھی 'نہ فقط' محاورہ نہیں، 'نہ صرف' درست محاورہ ہے یوں نہیں صرف رگ و...... دن تو گزرا ہے ترا صحرا نوردی میں...
  18. الف عین

    زندگی ہے کیا پتا ، غم کے سوا ، کچھ بھی نہیں------برائے اصلاح

    بھائی آپ کچھ مصرعوں کے متبادل ہی یہاں دیتے ہیں مگر سچ تو یہ ہے کہ ہر مصرع کے کئی کئی متبادل ہو سکتے ہیں، آپ نے جو یہاں دیا ہے، وہ کیا واقعی آپ کے نزدیک بہترین متبادل تھا؟ جیسا کہ میں کہتا ہوں کہ ہر متبادل پر خوب خوب غور کریں، اگر آپ اچھا شعر سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو یہ قطعی مشکل نہیں کہ...
  19. الف عین

    غزل: امیدیں ختم ہونے تک، تمنا ختم ہونے تک

    اچھی غزل ہے 'سمت' کے لیے بھی بھیجا کریں
  20. الف عین

    اُردو کی بورڈ استعمال کرتے ہوئے تیز ترین ٹائپنگ

    خوب جناب۔ تو آپ رفاہ عام کے لیے ونڈوز اور انڈرائڈ کے لیے کی بورڈ اپلیکیشن کا اجرا کیوں نہیں کر دیتے! یا یہ نظم صرف ان پیج کے لیے کیا گیا ہے۔ اگر خود نہیں کر سکتے ہیں تو ایک جدول بنا کر پیش کریں یعنی ڈاکومنٹ بنا کر کہیں اپ لوڈ کر کے شئر کریں تاکہ جانکار لوگ اس کی اپلیکیشن بنا سکیں
Top