نتائج تلاش

  1. الف عین

    برائے اصلاح : وہ جو سادہ اور بڑا معصوم ہے

    مطلع میں راحل کا مجوزہ مصرع اچھا لگا دیکھنے میں جو.... مرقد والی خلیل میاں کی اصلاح یا صلاح بھی پسند آئی۔ لیکن 'کہ' اور 'آستانائے' کا کچھ سوچو۔ باقی اشعار مجھے تو قابلِ قبول لگ رہے ہیں
  2. الف عین

    بھول جاتے ہیں خطائیں جب کسی سے پیار ہو ---برائے اصلاح

    پھر بتائی جائیں وہی غلطیاں جو آپ ہمیشہ کرتے ہیں؟ بھول جاتے ہیں خطائیں جب کسی سے پیار ہو اس قدر ہی سوچتے ہیں کس طرح دیدار ہو ------------- فاعل کون؟ کس کا دیدار؟ سوچنا ہو جب تمہیں تو بات اچھی سوچئے تب نہ ایسا ہو سکے گا ذہن جب بیمار ہو -------------شتر گربہ غیر کو جب دیکھتے ہیں ساتھ اپنے یار کے...
  3. الف عین

    غزل : تا عمر مرے دیدۂ نمناک میں رہنا - فرحان محمد خان

    تعریف تو کرنی ہی بھول گیا عزیزی فرحان کی عمدہ غزل کی!
  4. الف عین

    غزل : تا عمر مرے دیدۂ نمناک میں رہنا - فرحان محمد خان

    املاک کا مکین نہیں کہا گیا، دیدہ کا مکیں کہا گیا ہے اور دیدۂ نم ناک کو املاک کہا گیا ہے۔ مجھے تو یہی صورت بہتر لگ رہی ہے ۔ البتہ ماں والے شعر میں مکمل اتفاق رکھتا ہوں
  5. الف عین

    املا درستگی : غلط لفظ کو درست کرنے سے قبل اس کا سیاق و سباق دیکھنا

    میں اسی لیے متن کو اردو پروف ریڈر کے عمل سے گزارتا ہوں کہ عربی کیریکٹرس کو بھی اردو سے بدل دیا جائے
  6. الف عین

    غزل برائے اصلاح : کوئی رہبر نہیں کوئی رہزن نہیں

    راحل میاں، تمہارا نام ٹیگ نہیں کر پا رہا ہوں مگر امید ہے کہ دیکھ لو گے۔ اگر واقعی فرصت دیر پا ہے تو اصلاح سخن میں میری مدد کیا کرو۔ یہاں میں مکمل متفق ہوں تم سے۔ مزید کچھ باتیں گر یہ روئی نہیں تو یہ آنکھیں نہیں گر یہ بھیگا نہیں تو یہ دامن نہیں --------------------- ویسے تو اس غزل کی ردیف میں...
  7. الف عین

    تنکے ہزار چُن کر اک آشیاں بنایا برائے اصلاح

    میں نے پورا مراسلہ نہیں دیکھا تھا، سمجھا تھا کہ بس یہی مشق کی گئی ہے، اس لیے مطلع کا تجزیہ کر دیا۔ یہ خیال رکھیں کہ نثر سے جتنا قریب شعر ہو گا، اتنی ہی بہتر روانی ہو گی۔ تھا بنایا، ہے نکلا، وغیرہ اس لیے پسندیدہ نہیں۔ محاورے کو بھی دیکھا کریں، جیسے آخری شعر میں نثر میں آپ یہ کہنا پسند کریں گے کہ...
  8. الف عین

    تنکے ہزار چُن کر اک آشیاں بنایا برائے اصلاح

    صرف مطلع کے ہر متبادل مصرع کی جانچ کر دہا ہوں، مزید بہتر مصرعے ممکن تھے جو آپ کے ذہن میں نہیں آ سکے تنکے ہزار چن کر تھا گھونسلہ بنایا تنکے ہزار چُن کر اک آشیاں بنایا تنکے بہت سے چن کر تھا آشیاں بنایا ---------------- گھونسلہ اور آشیاں، دونوں ہم وزن ہیں لیکن آشیاں مترنم ہے، گھونسلہ کی طرح کرخت...
  9. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    اچھی غزل ہے. دو ایک اشعار میں بہتری کے لیے آرزو، خواب ، غم ہئے رخصت مجھ میں کچھ بھی نہیں رہے گا کیا؟ ... شاید ہوئے لکھنا تھا، مگر اس کی جگہ یوں کو تو روانی میں اضافہ محسوس ہوتا ہے آرزو، خواب سب ہوئے رخصت روک تو لوں میں خود کو جانے سے جانے والا مگر رکے گا کیا؟ ... روک تو لوں... کی بجائے 'روک...
  10. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    راحل میاں سلسلہ تھمتا بھی ہے اور رکتا بھی، دونوں درست ہیں خود کو... کو بدل دینے سے مفہوم مختلف ہو جاتا ہے۔ دوبارہ غور کریں تو پتہ چلے گا کہ ربط بہتر نہیں ہوتا۔
  11. الف عین

    اردو متن کی نارملائزیشن - Urdu Text Normalization

    ایک اور قسم کا متن بھی پایا جاتا ہے جس میں حروف کی ابتدائی درمیانی یا آخری کیریکترس کی اپنی یونی کوڈ قدریں دی جاتی ہیں، اسے اردو پروف ریڈر نارملائز کر دیتا ہے
  12. الف عین

    املا درستگی : غلط لفظ کو درست کرنے سے قبل اس کا سیاق و سباق دیکھنا

    ہمارے کمپوزرس کی عادت بنی ہوئی ہے الفاظ کی درمیانی سپیس نہ چھوڑیں گے۔ میں یہاں بلکہ ہر جگہ کہتا رہا ہوں لیکن خود محفل کے احباب توجہ سے ٹائپ نہیں کرتے تو دوسروں کو کیا کہا جائے! بسا اوقات ملانے پر بھی با معنی لفظ بن جاتا ہے جسے پکڑنا بہت مشکل ہے۔ مثلاً 'جو' اور 'ان' کو ملا کر لکھ دیں تو 'جوان'...
  13. الف عین

    اردو متن کی نارملائزیشن - Urdu Text Normalization

    انٹرنیٹ موبائل پر ہی ہے آج کل اس لیے میں اس سلسلے میں اپنی رائے اب تک نہیں دے سکا اس لیے کہ مجھے ہر قسم کے واوین کی یونیکوڈ قدریں یاد نہیں۔ بہر حال میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ وہی علامت استعمال نہ کی جائے جو انگریزی میں موجود ہے۔ اور جو دوہرے واوین استعمال کیے جاتے ہیں، ان کو ٹیکسٹ انجن (شاید) ایک...
  14. الف عین

    نظم برائے اصلاح

    نجس زندیق مرتد اور کافر قادیانی ہے گلوئے دیں پہ پھرتا ہے جو خنجر قادیانی ہے غلام افرنگ جھوٹے پر خدا کی لاکھ لعنت ہو مرا بیت الخلا میں جا کے آخر قادیانی ہے ... کافَر، خنجَر کے ساتھ آخِر قافیہ نہیں آ سکتا۔ عربی آخَر دوسرا ہی لفظ ہے کوئی دشمن ہے دولت کا کوئی ہے جان کا دشمن کوئی عزّت کے درپے ہے...
  15. الف عین

    غزل 2 برائے اصلاح

    لفظ کُن کو بے معنی کہنا تو اور بھی عجیب ہے!
  16. الف عین

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    صوتی قوافی قابل قبول ہیں لیکن ت اور ٹ صوتی طور پر بھی میل نہیں کھاتے جس طرح س، ص، ث یا ز، ذ، ض، ظ۔ بس یہی دو مجموعۂ حروف صوتی کہے جا سکتے ہیں۔ پاکستانی پنجاب ق اور ک کو یکساں آواز قرار دیتے ہیں جو غلط ہے۔
  17. الف عین

    مطلع برائے اصلاح

    اب درست ہے مطلع، دونوں متبادل میں دوسرا بہتر پے۔ پہلے میں 'میں میں' کا تنافر ہے
  18. الف عین

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    اعجاز صاحب کی نظر پڑ گئی مگر، پہلے قوافی پر پڑی! کروٹیں اور چوکھٹیں قوافی کس طرھ ممکن ہیں ساعتیں عادتیں کے ساتھ! مذکورہ مصرع اگرچہ وزن میں ہے لیکن متعدد حروف کا اسقاط گوارا نہیں لگتا۔ 'آزمائشوں سے' محض آزمائش سے' اور ش اور س کا متصل آنا تنافر کی صورت ہے
  19. الف عین

    اُس کی تمام عمر کا ترکہ خرید لے ٭ سید حیدر رضوی

    یہ کس حیدر کا کلام ہے؟ اچھی غزل ہے
  20. الف عین

    کیسے بناؤں ہاتھ پر تصویر خواب کی ٭ ارم زہرہ

    فیس بک؟ ان محترمہ کے خیالات تو اچھے ہیں لیکن پہلے دونوں اشعار میں اوزان کا مسئلہ ہے
Top