علوی نستعلیق کو ڈیبئن پر ڈلوانے کا ارادہ ہے۔ اور اس کام کے لیے ایک عدد لائسنس بھی ساتھ درکار ہے۔ اور لائسنس بھی جی پی ایل، گنو جی پی ایل جسے اوپن سورس اجازوںکا باپ کہتے ہیں۔ یعنی ہر چیز اوپن اور فری۔ تو علوی امجد ہمیں اس بات کی اجازت دیں گے؟
لائسنس کے علاوہ اس کا ایک ویب پیج ہونا چاہیے جو کہ...
آج نڑوالا روڈ فیصل آباد شہر میں ایک بینر دیکھا کہ "جرنیٹر اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات پائیں سولر انرجی لگوائیں"۔ اس سلسلے میں پتا کرکے یہاں بتاتا ہوں۔ ویسے پچاس ہزار سے سستا تو نہیں ہوگا یہ سسٹم اور وہ بھی ایک یا دو کمروں تک محدود ہوگا۔
آئی ایم ایف سے نکل کر کتنی شرح سود اور کتنی سخت شرائط پر قرضے لیے گئے تھے یہ آپ کو نہیں پتا؟
ٹریژری بلز، اسلامک بانڈز کی فروخت سے جس شرح سود پر قرضے لیے گئے وہ آئی ایم ایف کے سستے قرضوں سے دوگنے سے بھی زیادہ تھی۔
امید ہے یہ درست ہوجائیں گے۔ کچھ الفاظ میں مسائل یقینًا ہیں جن کی نشاندہی کی جاتی رہے گی۔ بلکہ اس کے لیے الگ سے ایک دھاگہ کھول دیا جائے تو بہتر ہے۔ اسی دھاگے پر بھی احباب اگر چاہیں تو ایسے الفاظ کی فہرست بناتے جائیں تاکہ انھیں اگلی ریلیز میں درست کیا جاسکے۔
اور میں نے جب تک اپنا بلاگ علوی نستعلیق میں نہیں کرلیا چین نہیں آیا۔ ابھی اردو کوڈر فورم کو کرنا باقی ہے وہ بھی ہوچکا ہوتا وجہ میرے پاس ایف ٹی پی اکاؤنٹ کی تفاصیل گم ہوگئی ہیں، مکی سے درخواست کی ہے وہ ملیں گی تو کل انشاءاللہ اردو کوڈر فورم بھی علوی نستعلیق میں نظر آئے گا۔
اس میں کچھ مسائل بالکل ہیں۔ جیسے محفل پر ونڈوز فائرفاکس 3 میں اس میں چلتے چلتے اچانک ایک سطر گر جاتی ہے یا لفظ اوپر نیچے ہوجاتے ہیں۔ لینکس پر یہ مسئلہ نہیں۔
میرے پاس فائرفاکس 3 ونڈوز میں علوی نستعلیق سٹائل شیٹ سے کام نہیں کررہا، ایسے لگتا ہے جیسے یہ انسٹال ہی نہیں، جبکہ ڈیفالٹ فونٹ اسے رکھنے سے پیج اس میں نظر آرہا ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر پر البتہ میرا بلاگ ٹھیک دکھائی دیتا ہے۔ کیا اس کی وجہ لمبا سارا نام تو نہیں؟ ورژن نمبر وغیرہ وغیرہ کو ہٹا کر اگر...