آپ کو دی گئی پچھلی کئی دعوتیں ابھی تک آپ کی منتظر ہیں سو ہم نے آ پ کو مزید زیر بار کرنے سے گریز کیا۔ :)
ہمارے بچپن میں صبح چھ بجے دو میاں بیوی (غالباً) آیا کرتے تھے اور وہ لہک لہک کر گاتے تھے۔
نیک مائی ، نیک بابا دے خدا کے نام پر
تن کا کپڑا، مائی بابا دے خدا کے نام پر
یا اسی قسم کا کچھ۔ :)...
ہماری اس پوسٹ اور میچ کے نتیجے سے ہمیں ابنِ انشاء کی ایک تحریر یاد آ گئی ۔ آپ بھی پڑھیے:
ایک مسافر کا قصہ مشہور ہے کہ جنگل بیابان میں چلا جا رہا تھا ، چلتے چلتے تھک گیا ۔ کہاں سے چلا تھا ، کہاں جا رہا تھا ، اور کیوں جا رہا تھا ؟ گھر میں نچلا بیٹھا حقہ کیوں نہیں پی رہا تھا - یہ بات قصے میں...
ہمارےہاں بچےٹشوبیچتےہیں اور اُن کی بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ ٹشو خریدنے کے بجائے ویسے ہی کچھ دے دیا جائے۔
کچھ بچے سروں پر ٹوپیاں رکھ کر مسواک یا یٰسین شریف ، وغیرہ لے کر ہاتھو ں میں گھومتے ہیں۔
یعنی 'ضرورت' ایجاد کی ماں ہے اس معاملے میں بھی۔ :)
ویسے یہ وغیرہ خوب لکھا ہے آپ نے۔ :)
اس قسم کی دعائیں زنانہ جھکاؤ رکھنے والی نیم مردانی مخلوق ہمارے ہاں اکثر دیا کرتی ہے ۔ تاہم کبھی کبھی اندازے کی غلطی سےیہ لوگ بہن بھائیوں تک کو اس قسم کی دعائیں دے جاتے ہیں۔ :)
ہمارے ہاں تو عموماً پیٹرول پمپ پر خواتین چھوٹے چھوٹے بچے گود میں لے کر کھڑی رہتی ہیں۔
سننے میں آیا ہے کہ گداگری کے لئے یہ بچے بھی کرائے پر ملتے ہیں ۔ واللہ عالم ۔
یہ تو اُ ن لوگوں کی مرغوب ہے۔
ویسے غنائیت ایسی شے ہے کہ اکثر لوگوں کا دل پسیج جاتا ہے۔
سنا ہے انگریزوں میں گا کر مانگنے کا رجحان زیادہ ہے۔ یعنی وہ اپنا احوال چھپا کر اپنی عزتِ نفس بچا جاتے ہیں اور گانا سنا کر اپنا گزارا کر لیتے ہیں۔ :)
ہمارے ہاں تو کھاتے پیتے لوگوں میں بھی عزتِ نفس نام...
اُنہیں پتہ ہوتا ہے کہ ایسی بات کرنی ہے جو دل پر اثر کرے۔ اب اکثر مسلمانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مکہ مدینہ جائیں ۔
دواؤں کا پرچہ اکثر لوگ ساتھ لے کر گھومتے ہیں۔
لیکن آج کا انسان ، اُسے اس بات کی فرصت ہی نہیں ہوتی کہ اُس کے ساتھ میڈیکل یا ہسپتال جا کر تحقیق کر سکے۔ نتیجتاً ہوتا یہ ہے کہ...
آج کسی پیشہ ور گداکر کا استدعائی طغرہ ہمارے ہاتھ لگا ہے۔ ملاحظہ کیجے۔
یہ طغرہ روایت سے کچھ ہٹ کر لگا۔ عموماً پہلے جو تحریر استعمال ہوتی تھی وہ زبانی فریاد سے مختلف ہوا کرتی تھی ( اُس پر ایک آدھ شعر بھی درج ہوتا تھا جو مجھے یاد نہیں آ رہا۔:) ) لیکن اس طغرے میں بعینہ وہی الفاظ استعمال...