ابھی بیٹھ کر پورا تھریڈ پڑھا ہے.
پس منظر میں بارش کی آواز آ رہی ہے (صرف آواز ہی نہیں ہے بارش ہو بھی رہی ہے) سو اور بھی لطف آیا۔ پرانے محفلین کی دلچسپ نوک جھونک کا بھی الگ ہی مزہ ہے.
بارش میں ہمیں بھی وہی لوازمات پسند ہیں جو سب پاکستانیوں کے مشترکہ ہیں اور اس تھریڈ میں سب نے ہی جن کی بات کی ہے.