نتائج تلاش

  1. الف عین

    نعت برائے اصلاح

    ایک اکیلی شمع سے چراغاں نہیں ہو سکتا، یہی پہلے بھی کہا تھا
  2. الف عین

    مبارکباد عید مبارک

    عید کی مبارکباد میری طرف سے بھی، اپنی نوعیت کی یہ پہلی عید! دعا ہے کہ عالم اسلام میں ایسی عید پھر دوبارہ نہ آئے
  3. الف عین

    یوں چھوڑ کر نہ جاتا مجھ سے جو پیار ہوتا ---برائے اصلاح

    ٹھیک ہیں اشعار لیکن بہتر ہو سکتے ہیں جیسے مقطع کا دوسرا مصرعہ تنہا نہ تو جہاں میں اس طرح خوار ہوتا بہتر ہوتا
  4. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    حاضری لی جائے سب کی؟
  5. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    چلو یہاں سب لوگ آؤ جلدی سے، غضب ہے، تقریباً دس دن سے یہاں کوئی نہیں آیا!
  6. الف عین

    غزل

    میں تو ہمیشہ یہی کہتا ہوں، اور اپنی شاعری کے سلسلے میں اس پر عمل بھی کرتا رہا ہوں( اگرچہ سالوں سے یہ موقوف ہے) کہ غزل کہتے ہی اسے ہر جگہ سنانا یا شائع ہونے کے لئے بھیجنا شروع نہ کیا کریں۔ ہر شعر پر، ہر غزل کے ساتھ کچھ وقت گزاریں ۔ بہت سے اشعار ایسے بھی ہوتے ہیں جو کہتے وقت خود کو بہت پسند آتے...
  7. الف عین

    ہم بھی نہیں کسی کے کوئی نہیں ہمارا----برائے اصلاح

    کسی شعر میں کوئی نئی بات نہیں کہی گئی ہے اور نہ انداز بیان میں ہی کچھ ندرت ہے، یعنی یہ بھی تک بندی کی ذیل میں ہی شمار ہو گی، تکنیکی طور پر اغلاط کی نشاندہی ضرور کر دیتا ہوں لیکن اصلاح کی محنت کی ضرورت نہیں ہم بھی نہیں کسی کے کوئی نہیں ہمارا رب کے سوا کسی کا سچا نہیں سہارا ----------------- ٹھیک...
  8. الف عین

    غزل براے اصلاح

    مفہوم کے اعتبار سے غور نہیں کیا گیا، ایسا مجھے لگتا ہے۔ عاشقی ایک قیامت ہو گی سوزشِ عشق ندامت ہو گی .. مستقبل کے صیغے میں کیا مطلب نکلا؟ ندامت کی وجہ؟ آج گر آئیں تخیّل میں وہ ایک ان کی یہ کرامت ہو گی .. یہ مفہوم کے اعتبار سے درست ہے، روانی کے لئے الفاظ کی ترتیب بدلنی ضروری ہے وہ خیالوں میں جو...
  9. الف عین

    غزل براہ اصلاح : عمران میں تو پیڑ تھا ،

    درست ہے، بس پورا جہاں سچائی چھپانے لگا تو پھر سچائی اردو میں چ پر تشدید کے ساتھ بولا جاتا ہے، مفعولن کے وزن پر، محض فتحہ کے ساتھ بر وزن فعولن ہندی میں بولا جاتا ہے، ممکن ہے پنجابی میں بھی یوں ہی بولا جاتا ہو۔
  10. الف عین

    یوں چھوڑ کر نہ جاتا مجھ سے جو پیار ہوتا ---برائے اصلاح

    باقی اشعار درست ہو گئے ہیں مطلب کی دوستی تھی الفت تھی اک بہانہ آتا مجھے منانے دل پر جو بار ہوتا ------------ سوالات کے جوابات غائب ہیں، کس کی مطلب کی دوستی تھی، کس کے دل پر بار ہوتا، یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں چلتا بھلا یہ کب تک یوں سلسلہ جفا کا اس کو میں بھول جاتا جو ایک بار ہوتا -----------...
  11. الف عین

    غزل براے اصلاح

    یہی تو میں نے مشورہ دیا تھا لیکن اب مفہوم کے اعتبار سے خود ہی تبدیل کر کے مکمل پوسٹ کریں
  12. الف عین

    نعت برائے اصلاح

    جہاں میں فروزاں ہے شمعِ محمد مرے دل میں تاباں ہے شمعِ محمد .. درست رہے گی ہمہ وقت رحمت خدا کی جہاں پر درخشاں ہے شمعِ محمد ... ٹھیک کیے جس نے روشن زمین و زماں یہ تجلیِ یزداں ہے شمعِ محمد ... ٹھیک، اولی مصرع بہتر ہو سکتا ہے، آخر میں 'یہ' کی بجائے الفاظ بدلنے سے جہنم کی آتش نہ اس کو لگے گی کہ...
  13. الف عین

    اشعار کی اصلاح

    اب تکنیکی طور پر دو اغلاط ہیں، ایک تو وہی پرانی 'کہ' دو حرفی والی، اور دوسری مطلع میں 'حتمی' کے تلفظ میں ۔ ح اور ت دونوں مفتوح ہوتے ہیں اس میں۔ البتہ معنوی طور پر بے ربطی یا دوسرے سوالات اٹھتے ہیں اب بھی۔ مثلاً ہم سفر ہی کیوں کہا گیا محبوب کے لئے! خد و خال کا تاج سے تعلق؟
  14. الف عین

    غزل براے اصلاح

    عزیزم، شاعری سے یہ پتہ نہیں چلتا کہ شاعر کے علم کا معیار کیا ہے، اکثر 'شعرا' فیس بک اور سماجی میڈیا میں پوسٹ کرنے پر ڈھیروں داد وصول کر لیتے ہیں تو یہ سمجھتے ہیں کہ مستند شاعر ہو گئے، ایسا ہی مجھے بھی خیال گزرا اور دوسروں کو بھی، اگر بحر و اقاعیل لکھ دیتے تو غلطی بتائی جا سکتی تھی۔ قوافی دیکھ کر...
  15. الف عین

    یوں چھوڑ کر نہ جاتا مجھ سے جو پیار ہوتا ---برائے اصلاح

    السلام علیکم ارشد بھائی میں یاد ہی کر رہا تھا، بلکہ فکر تھی کہ کیا بات ہے جو آپ نہیں آ رہے ہیں! یوں چھوڑ کر نہ جاتا مجھ سے جو پیار ہوتا میری وفا پہ اس کو کچھ اعتبار ہوتا ----------- دوسرے مصرعے کا تعلق پہلے سے مضبوط نہیں ہے، کچھ کی بجائے 'گر' ہو تو ہو سکتا ہے باتیں سبھی تھیں اس کی یکسر وفا...
  16. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    ٹھیک ہے غزل، کوئی سقم تو نظر نہیں آتا، آخری مصرعہ بہتر متبادل ہے
  17. الف عین

    غزل براے اصلاح

    ارفق درست کہہ رہے ہیں، یہ دعویٰ کیسے کر رہے ہیں کہ یہ بحر میں ہے؟
  18. الف عین

    غزل

    زبردستی کی بات دوسری ہے لیکن کہا تو یہی جائے گا کہ شاعر/شاعرہ کو اردو نہیں آتی! سطر اور سحر دونوں میں وہی مسئلہ ہے، دونوں کے درمیانی حروف پر جزم ہوتی ہے۔ ایسی بات نہیں ہے کہ اچھی شاعری اسی وقت ممکن ہے جب درست اردو استعمال نہ کی جائے! کوشش کریں کہ اردو کے تلفظ پر ہی غور کیا جائے ۔ عوام تو صبر اور...
  19. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    درست ہے غزل، بس آخری شعر میں 'کے' مجھے اچھا نہیں لگا۔ 'کھول کر رہا' میں تنافر ہوتا ہے اس لیے بہتر متبادل 'کھول کر کھڑکیاں' ہو گا
Top