نتائج تلاش

  1. الف عین

    برائے اصلاح ورہنمائی

    ترے بعد خود کو اکثر، یہی دکھ سنا کے روئے نہیں ہے کوئی اب اپنا ،جو گلے لگا کے روئے ... ٹھیک، مگر دوسرے مصرعے میں 'نہیں ہے' میں نہیں کی 'ی' کا اسقاط اور اس کے بعد پھر ہے میں ہ کا تنافر نا گوار لگتا ہے خوشی سے جلا دیا پر، مرے بعد یوں ہوا ہے مری راکھ اپنے دل سے وہ لگالگا کے روئے ... پر بمعنی مگر...
  2. الف عین

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    پنیر کی سبزی میں تو ٹماٹر پڑ سکتے ہیں، یہ کڑھائی میں کیا پک رہا ہے، کڑھائی ٹماٹر؟
  3. الف عین

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    رتی برابر بات بھی سمجھ میں نہیں آئی؟ ڈول اس بالٹی کو کہتے ہیں جس میں رسی باندھ کر کنویں سے پانی نکالا جاتا ہے اب ہہ بھی پوچھنا ہے کسی کو کہ ہہ رتی کیا ہوتا ہے؟
  4. الف عین

    ایک غزل برائے اصلاح کے لئے

    درست ہے غزل، سوائے اکک مصرع کے جس میں حروف کا اسقاط بھی نا گوار محسوس ہوتا ہے اور ردیف کی طرح 'ری' پر ختم بھی ہوتا ہے، اس مصرع کو بدل دیں پوچھا جو ہمارے بنا کیسے تھی گزاری
  5. الف عین

    دل سے اتر گیا ہے دل میں اترنے والا---برائے اصلاح

    دل سے اتر گیا ہے دل میں اترنے والا مانا حسیں ہے لیکن من کا بہت ہے کالا ------------ مطلع میں ربط کی کمی کی بات کی تھی میں نے، یہ مصرع بھی مختلف الفاظ میں وہء بات کہہ رہا ہے۔ یہ جملہ محض ایک بیان لگتا ہے، کیوں دل سے اتر گیا کی وضاحت نہیں کرتا رہتا تھا دل میں میرے جیسے اسی کا گھر ہو کرتا تھا پیار...
  6. الف عین

    اشعار کی اصلاح

    ٹھیک ہے، قبول کیا جا سکتا ہے
  7. الف عین

    برائے اصلاح

    اس کو ٹھیک سے دیکھ کر پوسٹ کریں
  8. الف عین

    نعت شریف

    طیبہ بر وزن فعلن، یا مثال کے طور پر مسجد، مندر، پردہ وعیرہ ہوتا ہے، یہاں طیّبہ بروزن فاعلن بندھا ہے۔ اس کے علاوہ روانی بری طرح متاثر ہے، کوشش کریں کہ بات غیر ضروری الفاظ کے بغیر مکمل ہو سکے۔ پہلے ترمیم کر لیں پھر دیکھتا ہوں اسے
  9. الف عین

    برائے اصلاح

    اچھی غزل ہے ماشاء اللہ، بحر و اوزان کے نک سک سے درست نگاہِ ناز سے وہ کہہ رہا تھا لوٹ آئوں گا بچھڑنے وقت میں نے یہ سنا تھا لوٹ آؤں گا ... نگاہ ناز سے کس طرح کہا جا سکتا ہے؟ دوسرے مصرعے میں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ لوٹنے کی بات شاعر خود کر رہا ہے یا محبوب کے الفاظ دہرا رہا ہے؟ بہت جلدی میں سویا...
  10. الف عین

    برائے اصلاح

    شناس کوئی اسم نہیں، شناسائی ہوتا ہے التماس مؤنث نہیں، مذکر ہے، اس لئے ردیف فٹ نہیں ہوتی۔ ی دونوں اشعار غلط ہیں گل گئے سوکھ ہیں کتابوں میں یہ مصرع بیانیے کے اعتبار سے صحیح نہیں پھول مرجھا چکے کتابوں میں کر دیا جائے باقی درست ہے
  11. الف عین

    دل سے اتر گیا ہے دل میں اترنے والا---برائے اصلاح

    اس بار لگتا ہے کہ کچھ وقت گزارا گیا ہے! ایک مشورہ یہ بھی دیتا چلوں کہ اب کوئی دوسری بحر میں بھی مشق کریں، اور یہ کہ غیر مردف بھی بہت ہو گئیں، اب کچھ ردیف والی کہو، کم از کم دو الفاظ کی ردیف کی، زیادہ طویک نہیں! دل سے اتر گیا ہے دل میں اترنے والا یکتا ہے حسن اس کا دل کا مگر ہے کالا...
  12. الف عین

    اصلاح درکار ہے

    اس میں بھی یہ مسئلہ ہے کہ 'بنا دیے تھے' کا محل ہے!
  13. الف عین

    برائے اصلاح

    مزید یہ کہ جان/جاں/جاناں/صنم جیسے الفاظ اکثر بھرتی کے ہوتے ہہں، یعنی یہ الفاظ اگر نکال بھی دیے جائیں تو مفہومِ میں فرق نہیں پڑتا۔ اس لیے ایسے الفاظ سے پرہیز لازم ہے۔ یہ عموماً فلمی گیتوں میں استعمال ہوتے ہیں، اس لیے بھی اچھے نہیں۔ لمس کی خوشبو کی جگہ جسم کی خوشبو استعمال کریں۔ گلی کوچوں کو مس...
  14. الف عین

    اصلاح درکار ہے

    اچھی مزاحیہ غزل ہے، اصلاح کی گنجائش ایک مصرع میں ہی ہے تری پازیب کی آواز سے ہر انگ ناچے گا میں تخاطب تو سے ہے جب کہ غزل میں مکمل تم سے خطاب ہے۔
  15. الف عین

    ضبط کی ہم نے سیکھ لی ہے ادا

    یہ تو وہی پہلی والی صورت ہی ہے! یہ مان چکا ہوں کہ وصل کی شب نہیں، بلکہ نظر پڑی تھی لیکن الفاظ غلط راہ سجھاتے ہیں۔ شاید وصل کی شب پڑی تھی جو دل پر سے وضاحت ہو جائے
  16. الف عین

    الحمد للہ میں صحت اعر ایمان کی درستی کے ساتگ خیریت سے ہوں، امید ہے کہ تم بھی بخیر ہو گی۔

    الحمد للہ میں صحت اعر ایمان کی درستی کے ساتگ خیریت سے ہوں، امید ہے کہ تم بھی بخیر ہو گی۔
  17. الف عین

    غزل براے اصلاح

    اچھی کوشش ہے، بس غزل نہیں ہے کہ بحر کی پابند نہیں۔ کچھ شد بد پیدا کریں بحر و اوزان کی۔
  18. الف عین

    آج پھر دل اداس ہے یا رو--- غزل برائے اصلاح

    سانس کے ساتھ بھی وہی مسئلہ ہے کہ درست قافیہ نہیںکہ قافیے میں 'اس' پر ختم ہونے کا نظم ہے، پھانس، سانس، بانس مین :انس' مشترک ہے۔ باقی اشعار درست ہیں ، البتہ بہتری کی گنجائش ضرور ہے ۔ جیسے نہ بجھا پائے گا سمندر بھی کو اگر کیا بجھا پائے گا سمندر بھی کر دیں تو! ماشاء اللہ صابرہ سمجھ دار ہیں اور اب...
  19. الف عین

    اصلاح درکار ہے

    واضح نہیں ہوا، وقت نے 'میرے لئے' جو کردار طے کیے تھے، یہ بات تو درست ہو سکتی یے لیکن وقت کا کردار طے کرنا بے معنی ہے
  20. الف عین

    طالبِ اصلاح

    درست ہے شعر
Top