صاحبو! سچ پوچھو تو ہمیں تواردو محفل کا نشہ ہوگیا ہے۔
وہ ایک اداس سی شام تھی۔ ہم نے جونہی محفل میں داخلے کا کلمہ عبور لکھا اور اپنی جانی پہچانی محفل میں وارد ہوئے، ہم حیران رہ گئے۔ کیا ہماری ویرانی ء دل اور ہماری وحشت جاں کی کیفیت اس قدر عیاں تھی، کیا ہمارا راز یوں افشاء ہوچلا تھا تھا کہ ایک بے...