نتائج تلاش

  1. الف عین

    عارضی سی زندگی میں مت سدا کی بات کر------برائے اصلاح

    خواہ مخواہ کی قافیہ بندی لگ رہی ہے مجھے یہ غزل، اسے خود ہی غور سے پڑھیں اور ہر شعر کی خامیاں تلاش کریں، یقین ہے کہ خود ہی اسے دیکھ سکیں گے
  2. الف عین

    مرے افکار کو مل جائے گر اظہار کی صورت

    مرے افکار کو مل جائے گر اظہار کی صورت تراشیں پھرتو نوکِ دل سے سرکار کی صورت یا بنائیں ہم تو نوکِ دل سے سرکار کی صورت ... دوسرا مصرع بحر سے خارج ہو گیا ہے، شتر گربہ بھی ہے کہ پہلے میں "میں" فاعل ہے اور دوسرے میں "ہم" تراشوں اپنے دل کی نوک سے سرکار کی صورت ہو سکتا ہے، یہ دوسری بات ہے کہ ایسا...
  3. الف عین

    غزل براہ اصلاح

    اب درست ہے
  4. الف عین

    بتاؤ کیوں ہے یہ چپ اتنی گہری- برائے اصلاح

    جب با قاعدہ بند والی پابند نظم کہہ رہی ہو تو قوافی کا خیال بھی غزل کی ہی طرح رکھنا پڑے گا۔ قوافی بدل دو، کچھ بندوں میں دوری، مجبوری، نوری قوافی اور کچھ بندوں میں بھاری چنگاری، ہماری تمہاری وغیرہ کر دو، پھر دیکھتا ہوں دوسری اغلاط اگر کچھ ہوں تو
  5. الف عین

    خونین قبا میں یہ ہے بسمل کا تماشا

    مطلع بدل ہی دو نور، شناسا اور تماشا قوافی میں کچھ ایطا کا سا احساس ہوتا ہے، درست قوافی کیونکہ بہت وسعت لئے ہیں، اس لئے آسانی سے بدلا جا سکتا ہے باقی اشعار درست لگ رہے ہیں
  6. الف عین

    غزل براہ اصلاح

    درست ہے تقریباً، سجاد نے جس شعر کی نشان دہی کی ہے، وہ ضرور واضح نہیں، البتہ تو کی و کا اسقاط قابل قبول ہے۔ البتہ یہاں جو حق بتائے کفر کے فتوے لگیں اس پر یہاں جو جھوٹ بولے ، حق چھپائے وہ جزا پائے حق بتانا محاورہ نہیں یہاں گر کوئی سچ بولے تو فتوے کفر کے لگ جائیں یا اس قسم کا کوئی مصرع بہتر ہو گا
  7. الف عین

    برائے اصلاح و رہنمائی

    مشق کے لئے لینا چاہئے، لیکن اسے زیادہ اہمیت نہ دیں۔ کچھ اچھے اشعار ان میں بھی نکل سکتے ہیں، میرا مشورہ وہی ہے جیسا میں نے اوپر دیا۔ مشاعرے کے بعد پھر سنجیدگی سے خود سخت انتخاب کریں اور محض پانچ سات اشعار فائنل غزل میں کسی رسالے یا مجموعے میں شامل کرنے کے لئے رکھیں
  8. الف عین

    برائے اصلاح و رہنمائی

    کوئی نمایاں غلطی تو نظر نہیں آ رہی ہے سوائے اس کء کچھ اشعار محض فافیہ پیمائی لگ رہے ہیں، پہلا مشورہ یہ کہ خود انتخاب کر لیں پھر منتخب اشعار کی کچھ چھوٹی غزل پوسٹ کریں
  9. الف عین

    اب مجھے زخم لگا کر وہ مسیحا نہ بنے

    درست لگ رہی ہے غزل
  10. الف عین

    محفل میں ہم جہاں کی لگتے ہیں اجنبی سے-----برائے اصلاح

    اب قابل قبول ہیں اشعار لیکن پھر بھی یہ قافیہ پیمائی ہی کہی جا سکتی ہے
  11. الف عین

    پندرہویں سالگرہ آپ کے پاس موجود پرانی اشیاء

    سیما علی نے جو تصویر پوسٹ کی ہے، اسے ہمارے یہاں پاندان نہیں، 'پٹاری' کہا جاتا تھا، عام استعمال کے لئے گھر میں یہی پٹاری رہتی تھی جس سے والدہ مرحومہ پان کھاتی تھیں، ان کے جہیز کا پاندان چاندی کا تھا، جسے کسی برے وقت میں بیچ دیا گیا تھا۔ ایک اور پاندان سینت کر رکھا گیا تھا، جس پر والدہ کے انتقال...
  12. الف عین

    غزل (فیاض خلیل)

    بس یہ اس بحر میں نہیں، فاعلاتن مفاعلن فعلن میں ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ 'نہیں تھیں' کا محل ہے، 'دیکھا' کی معنویت سمجھ نہیں سکا میر صاحب کے ساتھ 'تھا' مناسب ہے؟ اور تو کوئی غلطی نہیں، اچھی غزل ہے
  13. الف عین

    غزل (فیاض خلیل)

    بھائی خلیل، یہ غزل فاعلاتن فعلاتن فعلن میں ہے، ایک آدھ مصرع ضرور بحر سے اتر گیا ہے، لیکن بدلنے کا مشورہ کیوں دیا جائے، خاص کر جب تمہاری مجوزہ بحر میں ردیف میں ہی دو حرفی 'نا' استعمال کرنا پر رہا ہے!
  14. الف عین

    اعراب کے اصول

    شائع شدہ کتاب میں کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ کاتب نے زیر ب کے بعد لگایا یا ھ کے بعد؟ ہاتھ سے لکھنے سے تو اعراب ہمیشہ آخر میں ہی لگائے جاتے ہیں جب لفظ مکمل ہو جائے، اس وقت!
  15. الف عین

    برائے اصلاح

    ان سے پوچھو دیس کی قدر بحر سے خارج ہے دیس کی قدر تو ان سے پوچھو درست ہو گا باقی دونوں اشعار درست ہیں، آخری شعر کے دونوں متبادل ، کوئی سا بھی رکھ لو
  16. الف عین

    محفل میں ہم جہاں کی لگتے ہیں اجنبی سے-----برائے اصلاح

    محفل میں ہم جہاں کی لگتے ہیں اجنبی سے دل بھر گیا ہو جیسے لوگوں کی دوستی سے ---------- درست چاہت کسی کے دل میں دیکھی نہیں ہے ہم نے ملتے ہیں لوگ ہم سے اکثر وہ بے رخی سے ----------- وہ؟ سے کون مراد ہیں؟ واضح نہیں اچھوں کے ساتھ رہنا سب کے لئے ہے اچھا ملتا سبق ہے اچھا ، اچھوں کی پیروی سے...
  17. الف عین

    ہمیں کیوں دربدر رکھا گیا ہے- برائے اصلاح

    میں نے تو قبول کرلیا کہ خود در بدر پھرنے کی بات نہیں ہے، کوئی مجبور کر رہا ہے اس عمل کے لئے!
  18. الف عین

    غزل برائے اصلاح

    صور کے مثل پھونک... اور پھونک ماری جاتی ہے، لگائی نہیں۔ خود غرض میں ر متحرک ہے یعنی زبر ہونا چاہیے، تم نے ساکن باندھا ہے۔ خود غرض ہیں جو... کر دو سحر چلاتے جانا.... سحر جگانا بھی درست محاورہ ہے، چلانا کی جگہ وہی استعمال کرو
  19. الف عین

    اُردو کی بورڈ میں ZWJ-ZWNJ، LRO-RLO، LRE-RLE، LRM-RLM کا استعمال کیسے ہوتا ہے؟ رہنمائی چاہیے۔

    جب تحریر کے دوران تحریر کی سمت بدل جائے تو RLM LRM استعمال کیے جاتے ہیں، جیسے اردو لکھتے لکھتے کوئی انگریزی لفظ آ جائے تو پہلے RLM ٹائپ کریں پھر انگریزی لفظ لکھیں جس کی سمت رائٹ ٹو لیفٹ ہے۔ مکمل ہونے کے بعد پھر LRM ٹائپ کر کے تحریر کی سمت دوبارہ رائٹ ٹو لیفٹ کی جاتی ہے۔
  20. الف عین

    ہمیں کیوں دربدر رکھا گیا ہے- برائے اصلاح

    محبت کیوں نہ ہم کو داغ دے گی کہ مانندِ شرر رکھا گیا ہے پر شاید پہلے غور نہیں کیا گیا۔ کسے رکھا گیا ہے، یہ واضح نہیں ۔ لیکن سیاق سے محبت ہی کو رکھے جانے کی بات ہو سکتی ہے۔ لیکن وہ مونث ہوتی ہے، اور 'رکھی گئی ہے' کا محل تھا۔ میرے خیال میں اسے یوں کر دیں نہ کیوں یہ عشق ہم کو داغ دے گا اسے مثل...
Top