نتائج تلاش

  1. الف عین

    بتاؤ کیوں ہے یہ چپ اتنی گہری- برائے اصلاح

    اچھی ہو گئی غزل اب
  2. الف عین

    برائے اصلاح

    نظم کے بہت موضوعات ہو سکتے ہیں، لیکن تم رومانی ہی کیوں کہتے ہو؟ یہی خیال غزل کے ایک شعر میں آتا تو تاثیر بہتر ہوتی۔ دوسری بات یہ کہ جب ہم وزن مصرعے ہوں تو بہتر ہے کہ ان میں قوافی استعمال کر کے کچھ بند نما حصے کر لئے جائیں، اس سے نظم مترنم ہو جاتی ہے اور خوبصورت لگتی ہے.۔ تیسری بات یہ کہ جب قوافی...
  3. الف عین

    زمانے کی زمانے سے شکایت کیوں نہیں کرتے------برائے اصلاح

    نہیں، لیکن ایک صورت ہے، یعنی اس کے بعد اگر الف ہو تو اس کا وصال ہو سکتا ہے، اس صورت میں پریکٹکلی کہا جا سکتا ہے کہ یک حرفی باندھا گیا ہے مثلاً تم آو یاد.... مفاعلن، تقطیع ہو گی تُ ماویا. یعنی م الف سے مل کر ما تقطیع ہو رہا ہے، اسقاط نہیں ہوا
  4. الف عین

    زمانے کی زمانے سے شکایت کیوں نہیں کرتے------برائے اصلاح

    لیکن اس سے تو شتر گربہ پیدا ہو جائے گا!
  5. الف عین

    مرے افکار کو مل جائے گر اظہار کی صورت

    مزید اشعار نہیں دیکھے تھے میں نے۔ کوئی امکاں ،کوئی صورت نہیں دیدار کی پائی تکلف فاصلوں کو ہے کسی دیوار کی صورت ------------------------- واضح نہیں ہوا نور، عجز بیان لگتا ہے۔ پہلے مصرع میں بھی امکان یا صورت میں سے ایک کو ہی رکھو اور اس طرح وضاحت کے لئے الفاظ کی جگہ بنا لو۔ غمِ دوراں نے ہستی کے...
  6. الف عین

    برائے اصلاح

    شوخ تو اب بھی جمع کے صیغے میں ہے۔ جب تک کہ اسے مخصوص نہیں کیا جائے، جمع کا صیغہ غلط ہی ہے۔ شوخ نکلتا ہے درست ہوتا، یا اس محبوب کے لئے محض "وہ" استعمال کیا جائے تو تحریم کے ساتھ جمع کا صیغہ درست ہو سکتا ہے۔ جیسے وہ گھر سے جب بھی بن ٹھن کر نکلتے ہیں۔ تیسرا شعر، رہ مؤنث ہے، اس لئے روشنی کی رہ ہی...
  7. الف عین

    اُردو

    پائی ہے نغمگی یہ اُردو تری بدولت قربان جاؤں تُجھ پر واروں میں اپنی دولت .... ایطا ہے کہ 'دولت' بطور ردیف بن گئی ہے جو ہے نہیں۔ آداب میں نے سیکھا ہے تُجھ سے گفتگو کا اندازِ دل رُبائی سیکھی ہے تُجھ سے چاہت ... دوسرا مصرع واضح نہیں تیرے حسین رخ کا تھا میر بھی دیوانہ غالب نے تیرے دم سے پائی جہاں...
  8. الف عین

    بزم یار

    اس سے پہلے کہ راحل دیکھیں اسے، میں ہی دو باتیں کہہ دوں۔ مطلع کا ثانی مصرع بحر سے خارج ہے، دوسرا ٹکڑا محض فاعلن ہو گیا ہے بجائے مفاعلن کے۔ اس کا اگلا شعر بھی دوسرا مصرع خارج از بحر ہو گیا ہے، بحر میں ہ کے اسقاط بلکہ وصال کے ساتھ درست وزن ہو سکتا ہے 'ہمات بھی ملے نہیں' لیکن ہ کو الف کی طرح وصال...
  9. الف عین

    زمانے کی زمانے سے شکایت کیوں نہیں کرتے------برائے اصلاح

    اس بار کچھ بہتر کہی ہے غزل، باقی اشعار درست ہیں ، بس ان دونوں کو دیکھیں تمہارے ہی لئے تنہا جو لڑتا ہو زمانے سے ملے رہبر اگر ایسا حمایت کیوں نہیں کرتے ------------ حمایت سے پہلے 'اُس کی' کی ضرورت تھی۔ تم ایسے راہبر کی پھر حمایت..... بہتر ہو گا سدا ہوتی رہیں تجھ پر خدا کی رحمتیں ارشد تجھے جتنی...
  10. الف عین

    خونین قبا میں یہ ہے بسمل کا تماشا

    دونوں ہی بہتر ہیں، پہلا قابل ترجیح ہے
  11. الف عین

    غزل برائے اصلاح" آنکھوں میں بسے خوابوں کی تعبیر لکھے کون

    مطلع میں واقعی وضاحت کی کمی ہے، خوابوں کی جگہ محض واحد خواب بھی آ سکتا ہے، باقی اشعار درست ہیں میرے خیال میں
  12. الف عین

    اودھ کی شام قرۃ العین حیدر

    میں نے تین چار ماہ پہلے ہی قرۃ العین حیدر کی کلیات کئی جلدوں میں ترتیب دے کر پوسٹ کی ہے، ان کے مجموعوں کے حساب سے۔ مفت کتب میں دیکھیں، آئندہ وہیں سے کاپی کیا کریں کہ کئی ماہ کی پروف ریڈنگ کی گئی ہے متون کی۔
  13. الف عین

    اودھ کی شام قرۃ العین حیدر

    افسانے کا ماخذ بھی ضرور دیا کریں
  14. الف عین

    مرے افکار کو مل جائے گر اظہار کی صورت

    یقیناً اچھی ترکیب ہے
  15. الف عین

    بتاؤ کیوں ہے یہ چپ اتنی گہری- برائے اصلاح

    اب درست ہیں قوافی۔ بس دو اشعار میں ہی بڑی غلطیاں ہیں کڑاکے کی سردی تو ہوتی ہے لیکن سرد مہری؟ احباب کا کیا خیال ہے، قبول کیا جا سکتا ہے؟ دبی ہے راکھ میں کوئ چنگاری چنگاری میں ن معلنہ ہے، اندھیرا کو جس طرح اندھیرا باندھا جاتا ہے، چنگاری کو چگاری نہیں
  16. الف عین

    غزل- یہ میرے آگے ہیں شمر وُہ میرے پیچھے ہیں یزید

    تیرے تبسم کو سبھی دُکھ کی دوا سمجھا تھا میں اور نقشِ پا کی خاک کو خاکِ شفا سمجھا تھا میں .... سبھی دکھ غلط استعمال ہے، 'ہر دکھ' یا 'سبھی دکھوں' ہونا تھا۔ یہاں سبھی کی جگہ 'ہر اک' رکھیں دوسرے مصرعے میں بھی اُر بجائے مکمل 'اور' کے اچھا نہیں۔ ویسے بھی نقش پا کی خاک بہت عجیب ہے قدموں کی تیری دھول...
  17. الف عین

    برائے اصلاح

    سنور کے شوخ گھر سے جب نکلتے ہیں ۔ تو دل بے ساختہ اپنے مچلتے ہیں ۔ .. کتنے دل ہیں تمہارے؟ شوخ تو ممکن ہیں کہ کئی ہوں جو جمع میں بات کر رہے ہو نجانے کیوں جہاں اس وقت جلتا ہے ؟ وہ گل رخ جب مرے ہمراہ چلتے ہیں۔ .. ٹھیک ہے لیکن جمع کا صیغہ پسند نہیں ایا۔ گل رخ تو واحد ہی ہے جلاتے صرف مُردوں کو ہیں...
Top