پاکستان میں فنِ خطاطی کا سفر
1947 سے
2007 تک۔
از خورشید عالم گوہر قلم شائع شدہ ماہنامہ پھول دسمبر 2007
جب پاکستان بنا تو اس وقت لاہور میں ساٹھ کے قریب خطاطی سیکھنے کے مراکز تھے جن میں الماس رقم کی بیٹھک ، تاج الدین زریں رقم کی بیٹھک ، محمد اعظم منور رقم کی بیٹھک ، محمد بخش جمیل رقم کی بیٹھک...