میں نے سوالات پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
میں صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ بہت سے اراکین اپنے انفرادی انٹرویوز میں ایسے سوالات کے جوابات دے چکے ہوتے ہیں۔ اس لیے شائد زیادہ لوگ دلچسپی ظاہر نہ کریں۔ :)
پھر کئی لوگ اجتماعی انٹرویو دینے سے بھی کتراتے ہیں۔ :)
لوگوں کے اذہان سے سٹیریو ٹائپس دور کرنے کے لئے یہ بات اہم ہے کہ انہیں دوسرے ممالک خاص کر دوسرے اسلامی ممالک کے کلچر سے روشناس کرایا جائے۔
بہت کچھ رومانوی دنیاؤں سے نکل کے زمین پر آجائے گا۔ :)
جب ساس بہو والے ڈرامے کا آغاز ہوا تھا تو تب میں پاکستان ہی میں تھا۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے وہ اپنے مذہب اور کلچر کا کافی پرچار کرتے تھے۔ ہوسکتا ہے کہ اب صورتحال مختلف ہوگئی ہو۔ :)
پاکستان میں ترکی ڈرامے ؟ :eek:
ترک اور ترکی پر ہمارے ایکسپرٹ حسان خان تشریف لائیں۔ :):)
ویسے ان میں کوئی ایسا ڈرامہ ہے جس میں لُچر پن کے بغیر روایتی ترک تہذیب و ثقافت دکھائی گئی ہو ؟