جہاں تک میں سمجھتا ہوں اور غلطیوں سے سیکھنے کا جو طریقہ دنیا بھر میں درست مانا جاتا ہے وہ ہے ان کا غیر جانبداری اور سائنسی خطوط پر تجزیہ کرنا اور آئندہ کے لئے ان سے بچنا۔ ارتکاب شدہ غلطیوں کا ماتم کرتے رہنا یا ان پر خود کو کوسنے دے دے کر ملامت کرتے رہنا شاعروں کی شاعری کو تو چار چاند لگا سکتا ہے...