قوافی تو میں بھی غلط ہی مانتا ہوں، لیکن اس کی توجیہہ میں عروض دانوں سے مختلف طریقے پر کرتا ہوں۔ وہ یہ کہ درست قوافی میں مشترک حروف سے ما قبل حرف متحرک ہوتا ہے۔ ساکن نہیں۔ جاننا، ماننا درست قوافی ہیں کہ مشترکہ حروف اننا سے پہلے ج اور م پر زبر ہے، جانا، مانا بھی درست ہیں، کہ مشترک انا سے پہلے...