ہم اگر ٹانگ پھنسانا نہ بھی چاہیں تو ہماری ٹانگ کو عوامی ٹانگ سمجھ کر پھنسا دیا جاتا ہے ،
بھیا کو کیوں آواز دے رہے ہیں وہ تو سو چکے ہوں گے ،
مفتی ہیں تہجد بھی تو پڑھنی ہوتی ہے انھیں ۔
وعلیکم السلام ،
محمد عظیم الدین عرف التخلص فلسفی جی آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں ۔ آپ نے بہتر فیصلہ کیا کہ حقیقت حال سے پردہ اٹھا کر اپنا تعارف پیش کر دیا ۔
اللہ کریم آپ کو ہمیشہ خوش و خرم شاد و آباد فرمائیں ۔آمین
طعنوں کے وار اپنا اثر کر گئے ہیں کیا
اے بے لحاظ ! زخمِ عبث بھر گئے ہیں کیا
اب شہر یار سے کوئی پُرسش نہ شور و شر
شوریدگانِ شہر سفر کر گئے ہیں کیا
اسرارِ جاں کا ذکر ہے بازاریوں میں عام
اہلِ حرم یہاں سے کھُلے سر گئے ہیں کیا
ہنگامہ شہر میں جو بپا کر کے آئے تھے
گھر آ کے اس سے آپ ہی ہم ڈر گئے...