شاعروں کے مسائل پر ایک غزل
محمد خلیل الرحمٰن
مرنے کے بعد ہم کو بھی رُسوا نہ کیجیو!
کہیو غزل نہ کوئی ہماری زمین میں
اپنی زمین ہم نے رجسٹر کرائی تھی
احباب اُس کو لے گئے ایران و چین میں
یاروں نے قافیے بھی اچھوتے ہی گھڑ لیے
اور ہم پھنسے ہوئے ہیں اسی قاف و شین میں
سُسرا! غزل ہماری ہمیں کو سُنا...