عشق میں اب جو حال ہے میرا
زندہ رہنا محال ہے میرا
.. مطلع میں ایطا ہو گیا ہے، 'حال' دونوں مصرعوں میں مشترک ہے
دل کہ غم سے نڈھال ہے میرا
عشق روبہ زوال ہے میرا
... رو بہ زوال میں 'بہ' کا تلفظ محض 'ب' کے طور پر ہوتا ہے، یعنی' بزوال'کی طرح ۔ لیکن یہ محض روانی اور عام طور پر استعمال کی وجہ سے، ورنہ...