نتائج تلاش

  1. کاشفی

    بات کرنا ہے کرو، سامنے اتراؤ نہیں - ماجد الباقری

    غزل (ماجد الباقری) بات کرنا ہے کرو، سامنے اتراؤ نہیں جو نہیں جانتے، اس بات کو سمجھاؤ نہیں میں وہ سمجھا ہوں، بیاں تم سے جو ہوگا نہ کبھی بے ضرر ہوں، مرے اس کشف سے گھبراؤ نہیں اس ترنم میں تو مفہوم نہیں ہے کوئی شعر کہتے ہو تو پڑھ ڈالو، مگر گاؤ نہیں بند آنکھوں میں بکھر جاتے ہیں بجتے ہوئے رنگ مجھ...
  2. کاشفی

    ماہر القادری ابھی دشتِ کربلا میں ہے بلند یہ ترانہ - ماہر ا لقادری

    غزل (ماہر ا لقادری) ابھی دشتِ کربلا میں ہے بلند یہ ترانہ یہی زندگی حقیقت، یہی زندگی فسانہ ترا کام تن کی پوجا، مرا کام من کی سیوا مجھے جستجو یقیں کی، تجھے فکر آب و دانہ مرے شوق مضطرب سے ہے رواں نظام ہستی جو ٹھہر گئی محبت تو ٹھہر گیا زمانہ وہ فقیہ کوئے باطن ہے عدوئے دین و ملت کسی خوف دینوی سے...
  3. کاشفی

    ماہر القادری ہم تو ڈبو کر کشتی کو، خود ہی پار لگائیں گے - ماہر القادری

    شکریہ جناب غزل کی پسندیدگی کے لیئے۔۔
  4. کاشفی

    تمہاری لن ترانی کے کرشمے دیکھے بھالے ہیں - احسن مارہروی

    غزل (احسن مارہروی ) تمہاری لن ترانی کے کرشمے دیکھے بھالے ہیں چلو اب سامنے آجاؤ ہم بھی آنکھ والے ہیں نہ کیوں کر رشک دشمن سے خلش ہو خار حسرت کی یہ وہ کانٹا ہے جس سے پاؤں میں کیا دل میں چھالے ہیں یہ صدمہ جیتے جی دل سے ہمارے جا نہیں سکتا انہیں وہ بھولے بیٹھے ہیں جو ان پر مرنے والے ہیں ہماری زندگی...
  5. کاشفی

    اِدھر بھی سربکف میں ہوں، اُدھر بھی صف بہ صف میں ہوں - محسن بھوپالی

    غزل (محسن بھوپالی) اِدھر بھی سربکف میں ہوں، اُدھر بھی صف بہ صف میں ہوں میں کس کا ساتھ دوں، اس جنگ میں دونوں طرف میں ہوں اگر دشمن سے میرا معرکہ ہوتا تو امکاں تھا مرا بچنا نہیں آساں کہ اب اپنا ہدف میں ہوں غلط اندازے کر رکھے تھے میری خوش گمانی نے نکل کر خود سے اب دیکھا تو تنہا ہر طرف میں ہوں...
  6. کاشفی

    تیرا ہی ہرطرف یہ تماشا ہے اے کریم - بہزاد لکھنوی

    حمدِ رب العالمین سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم از: حضرت بہزاد لکھنوی تیرا ہی ہرطرف یہ تماشا ہے اے کریم جو بھی یہاں پہ ہے تیرا بندہ ہے اے کریم تیرے ہی لطف سے ہے یہ راحت بھی عیش بھی دُنیا ترے کرم ہی سے دُنیا ہے اے کریم یہ مرگ، یہ حیات، یہ غم، یہ خوشی، یہ کیف ادنیٰ سا سب یہ تیرا کرشمہ ہے اے...
  7. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    ہر قدم پر اک نئی منزل ہے میرے سامنے "حال"میرے ساتھ، "مستقبل"ہے میرے سامنے مسعود اختر جمال
  8. کاشفی

    پاکستان اور جنوبی افریقہ دبئی میں تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

    یہ میچ ابوظہبی میں کھیلا گیا تھا۔۔لیکن عنوان میں دبئی لکھنے کی وجہ سے پاکستان ہار گیا۔۔۔:)
  9. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    امام سجاد علیہ السلام (سید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی) جس کو اللہ یہ توفیق عبادت دیدے بزم عُباد میں آجائے تو زینت دیدے ایسے بیمار پہ ہوں کیوں نہ مسیحا قربان جس کی بیماری ہی اسلام کو صحت دیدے
  10. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    ہے کیا یہ سارا جہاں بتاؤ نبی کا صدقہ اگر نہیں ہے جو منحرف ان کی آل سے ہو، وہ شر تو ہوگا بشر نہیں ہے عجیب اندھے ہیں یہ مسلماں، نہیں ہے عترت پہ جن کا ایماں بتاؤ یہ بھی نظر ہے کوئی جس میں نورِ نظر نہیں ہے (سید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی)
  11. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    علی علیہ السلام (سید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی) عجیب شان یہ حق سے علی نے پائی ہے کہ خود ہیں بندہ مگر ہاتھ میں خدائی ہے علی کی تیغ جب آئی کسی کے سر کے قریب یقین ہوگیا ظالم کو موت آئی ہے
  12. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    حضرت علی اکبر علیہ السلام (سید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی) اتنا خدا نے بہتر و برتر بنا دیا جان علی شبیہ پیمبر بنا دیا اب اس سے بڑھ کے ہوگا بھلا کونسا شرف پہلے علی بنایا پھر اکبر بنا دیا
  13. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    مدح علی علیہ السلام (سید ذیشان حیدر جوادی کلیم الہ آبادی) رہ نہیں سکتے کبھی ہم مدح حیدر کے بغیر دین حق بے جان ہے نفسِ پیمبر کے بغیر دار سے یہ میثم تمار دیتے تھے صدا چھن گئے منبر تو مدحت ہوگی منبر کے بغیر
  14. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    فلک جناب و ملائک جناب تھی دلّی بہشت و خلد سے بھی انتخاب تھی دلّی (داغ دہلوی رحمتہ اللہ علیہ)
  15. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    یہ مسائلِ تصوّف یہ ترا بیان غالب تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا (غالب رحمتہ اللہ علیہ)
  16. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    دھوپ کی تابش، آگ کی گرمی وَقِناَ رَبَّنا عَذََابَ النَّار (غالب رحمتہ اللہ علیہ) نوٹ: اس شعر کا دوسرا مصرع پورا عربی میں ہے۔ اور یہ قرآنی آیت " رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ" سے ماخوذ ہے۔ یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ آیت کے الفاظ ہیں...
Top