تمام محفلین کا شکریہ کہ انہوں نے اس دھاگے کی تفاصیل کو والہانہ محبت اور خوشی سے نوازا ہے۔ ہم چند لمحے پہلے یہی دیکھ رہے تھے کہ چوبیس گھنٹوں سے کم میں پہلے مراسلے پر چالیس سے زیادہ زبردست کے ٹیگز برسائے اور پھر تین سو سے زیادہ مراسلے ہوچکے جن پر دسیوں زبردست کی ریٹنگ دی گئیں۔ اے اہلِ محفل، آپ نے...
مزے دار بات یہ ہے کہ جب ہم پارکنگ لاٹ میں آخری گروپ فوٹو کی تیاری کررہے تھے ابنِ صفی، ان کے کردار کیپٹن حمید اور کرنل فریدی نیز آرتھر کونن ڈائل اور ان کے کردار شرلاک ہومز اور ڈاکٹر واٹسن ہماری گفتگو کا آخری موضوع بنے۔
ہوا یوں کہ ہمارے ترنم سے پیروڈی پڑھنے کو فہیم بھائی نے سراہا اور اسی تسلسل...
ناشتے اور دیگر محفلین کا انتظار کرتے ہوئے کچھ سیلفیز ہوجائیں۔ فاخر بھائی اپنے موبائل سے سیلفی لیتے ہوئے۔ پیچھے دائیں سے بائیں، صدیق بھائی، راقم الحروف اور فہیم بھائی۔ نیز خالد چوہدری بھائی اپنے موبائل پر دیگر مدعوئین کو ڈھونڈتے ہوئے۔