اردِش غزل
'دِس واز ناٹ' ہماری 'گُڈ لک', کہ وصالِ یار ہوتا
جو کچھ اور 'لائف' پاتے، یہی انتظار ہوتا
'ہو شیل آئی ٹیل' کہ ''واٹ از' شبِ غم بری بلا ہے
'آئی واز ناٹ آفریڈ آف ڈائینگ' اگر ایک بار ہوتا
پسِ ڈیتھ ہوئے جو رُسوا، ہوئے کیوں نہ 'ڈراؤن' ہم ہی
نہ یہ 'لاسٹ رائٹس' ہوتیں، نہ یہ ''ٹومب' یار! ہوتا...