جب میری عمر بیس بائیس برس تھی تو میں کہا کرتا تھا کہ اصل جوانی کی عمر تو یہی ہے۔ جب ستائیس اٹھائیس تک پہنچی تو میں نے کہا کہ جنت میں تینتیس سال عمر ہو گئی تو اصل جوانی کی عمر تو وہی ہوئی۔ پھر جب سینتیس اڑتیس ہوئی تو میں نے کہا جوانی تو دراصل دماغ سے ہوتی ہے اور دماغ کی جوانی تو چالیس میں آتی ہے۔...