درست فرمایا ۔ ویسے وہ مثال سنی ہے "اندھا بانٹے ریوڑیاں" چلو وہ کسی اور کو تو دے رہا تھا چاہے اپنے ہی تھے۔ لیکن آپ کی اس کیفیت پر اس مثال نے بھی ہاتھ جوڑ لیے کہ ہمارے بس سے باہر کی بات ہے۔
واہ واہ احمد بھائی! بہت ہی اچھی غزل ہے۔
اور سدا بہار غزل ہے۔ سدا بہار اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بھی اور اس لیے بھی کہ ہمارے ہاں ہر چیز اور ہر نظریے کو زوال آیا سوائے ان "سبز باغات" کے، جن کی نشاندہی آپ نے اپنے ہر ہر شعر میں کی۔
ڈھیروں داد قبول کیجئے
کامل اکمل صرف اللہ کی ذات ہے۔ اپنی کمی کوتاہی کو مشق سمجھ کر ساتھ رکھنا چاہیے تاکہ ہر بڑھتا ہوا قدم آپ کو اپنی طے شدہ مسافت کا میٹر دکھاتا رہے کہ آپ اتنا سفر کر چکے ہیں۔