میرا خیال ہے کہ جب تک ممکن ہو ، سمت جاری ہو تا رہنا چاہیے۔ اس بات کا البتہ مجھے ادراک ہے کہ یہ آسان کام نہیں ہے اور مجھ ایسے نالائق اب تک آپ کا ہاتھ بٹانے کے بجائے صرف فرمائشیں کرنے تک محدود رہے ہیں۔
السلام علیکم،
نبیل بھائی بے حد شکریہ اس خوبصورت محفل کا جو اردو دُنیا کے لئے باعثِ اعزاز ہے، اور محفل کے لئے آپ کی بے لوث خدمات کا بھی ۔ بلاشبہ آپ کی اور دیگر بانیان محفل و منتظمین کی کوششیں لائقِ صد ستائش ہیں۔
تابش بھائی مبارکباد قبول کریں کہ جناب منتظم بن گئے ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ آپ...
ذمہ دار کون؟
پولیس؟
ہسپتال انتظامیہ؟
امن فاؤنڈیشن؟
یا یہ سسٹم؟
معصوم بچی اپنی جان سے گئی اور باقی لوگوں کو فرق تک نہ پڑا۔ افسوس۔
یہ ہے ہمارا معاشرہ۔
HOW THE SYSTEM FAILED US | ePaper | DAWN.COM
:)
بالکل!
بقول امجد اسلام امجد:
دل بھی کیا چیز ہے اب پا کے اُسے سوچتا ہوں
کیا اسی واسطے چھانے تھے بیابان بہت
یہ تو ہے۔
بلاشبہ دونوں اشعار کا اسلوب ایک ہی ہے۔
رہتے تو ہم بھی کراچی میں ہیں لیکن کیا کیجے کہ ہمیں کراچی میں رہنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔ :)
سو انتظار کرتے ہیں کہ کوئی اور دوست...
اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت عجیب و غریب بنایا ہے ۔ یہ بہ یک وقت متضاد خیالات میں گھرا رہتا ہے ۔ اس میں نیکی اور بدی ایک ساتھ قیام پذیر رہتی ہے اور یہ اکثر اُمید و نا اُمیدی کے مابین کہیں بہتا نظر آتا ہے۔ مجھے آج جناب پیرزادہ قاسم کے دو اشعار ایک ساتھ یاد آئے جو دیکھا جائے تو ایک دوسرے کے...