ژوب سے ہوتی ہوئی گُلِ یاسمیں آپ بھی آ جائیں 😊
اچھا مجھے کسی حلال کھانے پینے کی چیز سے مسئلہ نہیں ہوتا۔ میرا بھائی مرغی نہیں کھاتا۔ میرے ماموں کو بیف سے مسئلہ ہوتا ہے۔
زمین پر گڑھے کیوں پڑیں گے بھئی۔ کیا آپ نے ہمیں انجمن سمجھ لیا ہے۔ اس بے چاری کے متعلق مشہور تھا جس کھیت میں اس کے کسی گانے کی پکچرائزنگ ہوتی ہے پھر وہاں فصل نہیں اگتی 🤣🤣
ویسے بہت بڑی بنتی ہے۔ میں وہاں عید پر تھا مجھے دونوں بیٹیوں نے کہا کہ چیز لینی ہے۔ ہم وہاں دکان پر پہنچے تو چھوٹی والی نے اپنے پرس سے مجھے پیسے نکال کر دیئے کہ یہ لو بابا چیز کے پیسے 😍😍😍
مجھے ایک بات یاد آ گئی سنا دوں۔ میری چھوٹی بیٹی نے خواب میں دیکھا کہ اس کے پرس سے میں نے پیسے اٹھائے ہیں۔ پہلے تو جاگتے ہیں اپنی امی سے پوچھا کہ بابا کہاں ہے۔ اور پھر اس نے رٹ لگا رکھی ہے۔ ہر دوسرے تیسرے دن مجھے کہتی ہے کہ میرے پیسے کیوں نکالے۔