چونکہ میرا مسئلہ تو موروثی (میری امی اور بابا دونوں کو ڈسٹ الرجی ) ہے تو میں نے اب الرجی کو پس پشت ڈال رکھا ہے۔ زکام ہوتا ہے تو گولیاں نہیں کھاتا۔ کچھ دن تنگ کر کے آرام ہو جاتا ہے۔ لیکن اس دوران ہلکان کر دیتا ہے کوئی کام نہیں ہو پاتا۔
اس قدر غصہ 😊
میرے خیال میں "اے" کا "ے" گرانے میں قباحت نہیں۔ ویسے اساتذہ بتا سکتے ہیں۔
ویسے "سنسار" کے ساتھ وزن اور بات تو پوری ہو جائے گی لیکن یہ لفظ غزل کے مزاج سے میل نہیں کھاتا
اللہ پاک خود ہی بچوں کی حفاظت فرماتا ہے ورنہ والدین کے بس میں کچھ نہیں ہوتا۔
میرے بھانجے کو گندم کی الرجی ہے۔ اس کی ماں ہر وقت اس کے دھیان میں لگی رہتی ہے۔
ذرا ابھی زرتشت سے متعلق پڑھ رہا تھا۔ وہ شخص خود جس کا نام زرتشت تھا۔ اسے کسی نے نبی اور کسی نے روحانی پیشوا لکھا ہے۔ اور یہ بھی کہ وہ ایک موحد تھا جو کہ 1000BC میں آیا تھا۔