چاہے ایسی باتوں کو گزرے زمانہ ہوا ہو۔ سوچنے بیٹھیں تو کل کی بات لگتی ہے۔
جب ہمارے دادا ابو اپنی جوانی یا بچپن کی بات کرتے ہوئے کہتے کہ کل کی بات ہے تو ہمیں بہت حیرت ہوتی۔ اس پر استفسار کرنے پر کہا کرتے تھے کہ جب بڑے ہو جاؤ گے تو تمہیں خودبخود سمجھ آ جائے گی۔