زبردست! پھر تو ہمارا حق ہے کہ آپ کی خطاطی دیکھ سکیں، کیا آپ تصاویر شیئر کر سکتے ہیں؟
مجھے کچھ سوالات بھی ہیں ذہن میں، کسی دوسری لڑی میں لکھنا بہتر ہو گا۔
ہیں کس کی روشنی سے مہ و مہر ضوفشاں
پرتو ہیں کس کے حُسنِ درخشاں کی بجلیاں
ذرّوں میں کس کی جوت سرِ فرش ہے عیاں
کس کی تجلیوں سے منور ہے کہکشاں
یہ روشنی فضاؤں میں تحلیل کس کی ہے
روشن ہے جس سے عرش وہ قندیل کس کی ہے
کچی دال :)
نسیم اللغات میرے پاس بھی نہیں ہے، اگر دستیاب ہوئی تو شیئر کروں گی۔
آپ نے خطاطی کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے یہ جان کر خوشی ہوئی۔ کتنا عرصہ اور کیا کچھ سیکھا اگر شیئر کرنا چاہیں؟
ایم کیو ایم کا شاید واحد یہی نام ہے جس نے اپنے کام سے متاثر کیا۔ مصطفٰی کمال کی سربراہی میں بنائی گئی سڑکوں پر سفر کرنا کم از کم آرام دہ ثابت ہوا اور شہر بھر کی سڑکوں پہ ہر دوسرے قدم پر موجود گڑھوں اور ان کی وجہ سے لگنے والے جھٹکوں سے شہریوں کو نجات ملی۔
گزشتہ عام انتخابات میں مصطفٰی کمال...