ریڈیو کی دنیا بھی ایک عجیب دنیا ہے۔ یہاں پر ہر بات ناپ تول کر کرنی پڑتی ہے۔ ایک لفظ کے ہیر پھیر سے بات کہیں کی کہیں پہنچ جاتی ہے۔ کلام کو سمجھ کر گانے والے گلوکار ش، ق، زبر زیر اور اضافت کا حد درجہ خیال رکھتے ہیں ۔ ایسے ہی گلوکار گاتے وقت مطالب اور مفاہیم میں ڈوب کر گاتے ہیں اور سامعین بھی کلام...