ایک دن ہم نہاری پارسل خریدنے گئے۔ صاحب نے ایک دیگ سے پہلے نہاری کا شوربا ڈالا، پھر ایک پتیلے سے گوشت نکال کر شامل کیا اور آخر میں ایک اور پتیلے کی جانب رجوع کیا جہاں ڈھیر سارا موبل آئل رکھا تھا۔ اس میں سے ایک ڈونگے تیل کی نکال کر پارسل میں ملایا چاہتے تھے کہ ہم نے ہاتھ کے اشارے سے منع کردیا۔...