یعنی آپ ہماری صائمہ بٹیا کی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں؟ ارے حضور کسی اور شاعر کو کچھ عرصہ ان کا مطالعہ کرنے کے لیے ان کے پاس چھوڑ دیا تو سارا معاملہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ ایسے موقع پر ڈاکیے والا واقعہ یاد آتا ہے۔ :) :) :)
ایسے ہی بین السطور اب تک ساری معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ دور کی کوڑی لانا پڑتا ہے، ہر ہر مراسلے کا تجزیہ کرنا پڑتا ہے، ان میں باہمی تعلق ڈھونڈنا پڑتا ہے۔۔۔ تب جا کر کہیں کوئی ایک آدھ کام کی بات معلوم ہو پاتی ہے۔ :) :) :)
مور اور مورنی کے معاملے میں تو حسن اور نزاکت دونوں ہی مور کے پلڑے میں ہوتی ہیں۔ رہا سوال نازک انگلیوں کا تو اس حوالے سے کوئی بات ذہن میں نہیں، البتہ یہ سنا تھا کہ نزاکت کا یہ عالم ہے کہ چائے کی پیالی اٹھائیں تو کلائی میں موچ آ جائے۔ :) :) :)
سننے میں آیا ہے کہ وہ خود کو مور اور کسی لندن والی کو مورنی بنانے کی فراق میں ہیں۔ مزید معلومات یہ ملی ہے کہ کہیں درمیان میں جوتیوں کا ذرا سا ذکر ہے اور اس کے بعد لندن اور آئی فون کی جانب مائگریٹ ہونے کے آثار بھی ہیں۔ :) :) :)