نتائج تلاش

  1. مغزل

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    جاذب قریشی صاحب کا تازہ تنقیدی مجموعہ ’’ خواب اور تجربے ‘‘ ان دنوں مطالعے میں رہا۔ متذکرہ کتاب سرزمین مطبوعات کراچی نے شائع کی ہے۔ جس میں محسن احسان، سلیم کوثر، لیاقت علی عاصم، محسن اسرار ، شاہدہ حسن سمیت بیسیوں شعراء ادباء پر تنقیدی مضامین شامل ہیں۔
  2. مغزل

    تبصرے: احباب کا تعارف دوست کی زبانی

    کمال ہے دوست بھائی واہ روح سرشار کردی ۔۔ سبحان اللہ
  3. مغزل

    ناعمہ کا چائے خانہ

    لیجے چائے کی طلب (بقول حسین بن خامس "چسوس":blushing:) ہمیں یہاں کھینچ لائی ہے۔۔۔ ہے کوئی اللہ کا نیک بندہ ؟ جو مجھے غریب المعدہ کو چائے پلا دے۔ :biggrin::noxxx:
  4. مغزل

    کون ہے جو محفل میں آیا -56

    ہم بھی حاضر ہوئے ہیں حضور۔۔۔
  5. مغزل

    شعبۂ تصنیف و تالیف، جامعہ کراچی کا "جریدہ"- کچھ جھلکیاں۔۔

    بالخصوص جریدہ کا نمبر "چہ دلاور است" مطالعے کے لیے خاصے کی چیز ہے۔ امین جریدہ کی یہ جلد نمبر 27 ہے۔ جس میں مہر نیم روز کے سراغ رسانوں نے سارقین اور چاربین کے حوالے سے خاصی پرمغز تحاریر شامل کی ہیں کچھ عرصہ قبل میں نے اپنے بلاگ پر اس کے حوالےسے ایک پوسٹ کی ہے۔ ۔ فرصت ملے تو ضرور دیکھنا۔
  6. مغزل

    کون ہے جو محفل میں آیا -55

    شکریہ شمشاد "انکل" عرف بھائی ۔۔ ہاہہااہ۔۔:battingeyelashes::battingeyelashes: مقدس بٹیا سلامت رہیں ۔ چائے مزیدار تھی بسکٹ تھوڑے سے ہی تھے ۔:grin:
  7. مغزل

    ناعمہ کا چائے خانہ

    شکریہ گڑیا رانی سلامت رہیں ۔ خدا کا شکر ہے مجھ سے پہلے شمشاد بھائی یہاں نہیں آئے ورنہ صفایا ہوچکا ہوتا۔۔ لیجیے یہ فرض میں ادا کرتا ہوں ۔۔۔ "سواد آگیا بادشاہو " :blushing::battingeyelashes:
  8. مغزل

    تعارف میں سیدہ سارا ہاشمی غزل

    سارہ بٹیا محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید ۔ امید ہے کہ آپ کے کلام سے مجھ ایسے طفلان مکتب کو بھی فیوض و برکات سمیٹنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ جم جم آئیے محفل کو اپنا گھر خیال کیجے ۔ جیتی رہیں۔
  9. مغزل

    تاسف مقدس بٹیا کے بابا قضا کی پکار پر لبیک کہہ گئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون مقدس بٹیا ۔ یہ غم ایسا ہے کہ ہم ایسے لوگ کوئی ایسا لفظ نہیں تلاش کر سکے کہ اس سے دکھ کا اظہار کر سکیں یا دلاسہ دے سکیں۔ قدرت نے انسان کو جہاں اپنا خلیفہ بنا بھیجا ہے وہاں اسے اپنی قدرت و مشیت کے طابع اور مجبور رکھا ہے کہ بہر حال ہم اس سے فرار نہیں اختیار کر سکتے یہ...
  10. مغزل

    تاسف م م مغل کی بیٹی فاطمہ کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی درخواست

    جزاک اللہ دوستو ساتھیو بہنو بھائیو ۔۔مالک کا احسان ہے ۔ ماشا اللہ فاطمہ خاصی بہتر ہے اور زندگی کی طرف لوٹ رہی ہے۔ نیوبلائزر کا سہارا لے رہے ہیں سانس میں آسانی کے لیے کل ہی ٹیسٹ کروائے ہیں۔ پھیپھڑوں میں ابھی کلاٹ موجود ہے لیکن بہت حد تک کم ہوگیا ہے۔ دوائیں جاری ہیں ۔ مالک مزید بہتر کرے گا۔ انشا...
  11. مغزل

    کون ہے جو محفل میں آیا -55

    جزاک اللہ شمشاد بھائی مالک کا احسان ہے ۔ ماشا اللہ فاطمہ خاصی بہتر ہے اور زندگی کی طرف لوٹ رہی ہے۔ نیوبلائزر کا سہارا لے رہے ہیں سانس میں آسانی کے لیے کل ہی ٹیسٹ کروائے ہیں۔ پھیپھڑوں میں ابھی کلاٹ موجود ہے لیکن بہت حد تک کم ہوگیا ہے۔ دوائیں جاری ہیں ۔ مالک مزید بہتر کرے گا۔ انشا اللہ۔ آپ...
  12. مغزل

    ناعمہ کا چائے خانہ

    ایک کپ دودھ پتی چائے کوئی مجھ غریب کو پلوا دے اللہ جزا دے گا۔۔۔ بابا:biggrin:
  13. مغزل

    چند ادبی لطیفے

    مرحوم مشفق خواجہ سے ایک شاعر موصوف نے اپنے بے ربط و بے بہرہ شعری مسودے پر رائے حاصل کرنے کے لیے اخلاقی سماجی دبائو برتا تو مشفق خواجہ نے بادل نخواستہ مسودہ پر تحریر کیا کہ: "" جو لوگ کتاب نہیں پڑھتے یہ کتاب ان کے لیے مفید ہے ""
  14. مغزل

    کون ہے جو محفل میں آیا -55

    شمشاد بھائی ہم بھی آئے ہیں آج محفل میں ۔۔۔ کیسے ہیں احباب اور بزرگان بزم
  15. مغزل

    کون ہے جو محفل میں آیا -55

    ارے ارے ارے ۔۔ گڑیا رانی ۔۔{{ لائف اس لائک دیٹ }} ۔۔ "غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی" مالک و مولا صبر عطا کرے اور مزید غموں سے محفوظ رکھے ۔
  16. مغزل

    جگجیت الوداع جگجیت سنگھ -- ہونٹوں سے چھو لو تم ، میرا گیت امر کر دو‬

    آہ سُر سنگیت یتیم ہوگئے۔۔ میرے بُرے وقتوں کا ساتھی جگجیت بھی نہ رہا۔ جس نے مجھے ان لمحوں میں سہارا دیا جب میں کتابوں کے قبرستان میں خود کو قید کرچکا تھا۔ وائے اے دوست تو نہیں رہا مجھے وہ لمحے یاد آتے ہیں جب جگجیت کو براہِ راست سننے کے مواقع ملا کرتے تھے شیرٹن کے دربار اور پی سی کی لابی...
  17. مغزل

    کون ہے جو محفل میں آیا -55

    جی مجھ خاکسار کو بھی یہاں شرفِ حاضری نصیب ہوا ہے۔
  18. مغزل

    نو مولود بچوں کے نام

    لیجیے اس دھاگے متبرکہ کی بدولت معلوم ہوا کہ باجو نے فرحاد موصوف مرحوم و مغفور کے ترکہ یعنی تیشہ مبارک کو اسم عرفیت کا شرف بخشا ہے ۔ وگرنہ میں تو ٹامک ٹوئیاں مارتا پھرتا کہ باجو کہیں محفل کو داغ مفارقت تو نہیں دے گئیں۔...
  19. مغزل

    شاعرو ۔۔۔ عوامی اصلاح سے بچو

    قبلہ ایک چیتھڑے اخبار دیانت نے 3 جنوری 2010 کی اشاعت میں یہی مضمون جوں کا توں چہ جائیکہ چوری ہی کیا ہو۔۔ رالف رسل کے نام سے شائع کیا۔۔۔یہ بات تحقیق سے ثابت ہے کہ رالف کا ایسا کوئی مضمون نہیں۔۔ میں نے اخبار کی بد دیانتی کی بات کی ہے خدا نخواستہ کوئی اور معانی نہیں اس کے۔۔
  20. مغزل

    سال کی کوکھ میں پلتے ہوئے دن - ( سال 2010 کی پہلی نظم)

    شکریہ فصیح ربانی صاحب محض محبت ہے آپ کی وگرنہ من آنم کہ من دانم
Top