بٹیا کی تحریر کی رفتار کے تو ہم ہمیشہ سے قائل رہے ہیں۔ یہاں ہمارے ساتھ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ ڈھیر سارے خیالات ذہن میں باہم دگر ہو رہے ہوتے ہیں اور صورت تحریر ہونے کے لیے ان میں جنگ چھڑی ہوتی ہے، نتیجتاً کوئی بھی باہر نہیں آ پاتا اور ہم اٹھ کر چہل قدمی کرنے لگ جاتے ہیں۔ ہمارے ایک کولیگ بار بار...