اگلے دن بیٹی کا گھڑسواری کا مقابلہ بوسٹن سے کوئی گھنٹے کے فاصلے پر تھا۔ ناشتے کے بعد ہم نے ایک زپ کار رینٹ کی اور ہارس فارم کی طرف روانہ ہوئے۔ وہاں تین بجے تک گھڑسواری کے مقابلے دیکھے۔ پھر واپس بوسٹن گئے۔ رینٹل کار واپس کر کے اک مقامی کالج گئے تو وہاں آرٹ فیسٹیول جاری تھا۔ کچھ دیر کھلی فضا میں...