(50)
تھا۔ جان نثار کی طرف ظاہر میں متوجہ رہا مگر اس کی بہت سی باتیں اس نے مطلق دھیا ن سے نہیں سنیں۔ آکر ابن الوقت نے اپنے دونوں نوکروں سے کہا : ” کیوں بھئی تمہاری کیا اصلاح ہے؟“ ایک نے کہا : ”ہم خانہ زاد جان و مال سے حاضر ہیں۔ جیسا حکم ہو تعمیل کریں۔“ ابن الوقت نے کہا : ” بس تم سے اتنی مدد...