یاسرصاحب اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر ، آپ کی کچھ خصوصیات ہم میں بھی آگئی ہیں۔ اردو محفل میں صمیمِ قلب سے خوش آمدید، امید ہے مراسلت کا شرف حاصل رہے گا۔
حماد بھائی یہ حاسدین ؟؟ ایں چہ معنی دارد ؟ اور فرحان کا بلاگ اردو ادب ؟ معافی چاہتا ہوں اس بار کے بلاگرز ایوارڈ میں شامل نہ رہا۔۔ سو تشنگی ہے۔۔امید ہے وضاحت کیجے گا۔۔
کچھ دن قبل میری اٹک کے شاعر ادیب شوکت محمود شوکت صاحب سے فون پر گفتگو رہی ۔
موصوف مزاح پر یدِ طولیٰ رکھتے ہیں اور غالب بحیثیت مزاح نگار کے پی ایچ ڈی کی ہے ،
صدر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج چھب، تحصیل جنڈ ضلع اٹک ہیں دو شعری مجموعے منصہِ شہود پر آچکے ہیں ۔۔۔
موصوف محترم سے آج کراچی آرٹس کونسل میں...
مبارکباد قبول کیجے فرحان بھائی ، حماد بھائی کے بقول اردو ادب کی خدمت کرتے رہیں ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔۔۔
مجھے مزید تفصیل کا انتظار ہے جب تک پوری صورتحال سامنے نہیں ہوتی میں تبصرہ نہیں کرسکوں گا۔۔ امیدہے میری مدد کیجے گا۔
جلّاد کا وزن عام طور شعراء ضرور یعنی فعول کے وزن پر باندھتے ہیں۔ جو کہ درست نہیں۔
جلّاد کا صحیح تلفظ مشدد ہے اور یہ مجبور یا مقدار یعنی فعلان کے وزن پر ہے ۔۔ الخ
وعلیکم السلام اظہر بھائی۔
صاحبِ صدر فی الوقت مسند پر نہیں ہیں ۔ آپ اپنا کلام متعلقہ یعنی مشاعرے کی لڑی (جہاں مصرع دیا گیا ہے ) میں چسپاں کیجے یہ مشاعرہ ہے اس میں تنقید کا کوئی پہلو نہیں ہے ۔
تبصرہ کے لیے الگ لڑی موجود ہیں قارئین سمیت سبھی احباب تبصرہ کرسکتے ہیں ۔ بسم اللہ کیجے ۔ ہم منتظر ہیں ۔
آج میری اپنی کائناتی سانس سے فون پر گفتگو رہی ۔۔
وہ کیف آفریں لمحات لفظوں کی قیدمیں نہیں آسکتے اور نہ ہی میں لکھنا چاہتا ہوں۔۔
کہ خلوت کو جلوت کا حصہ بنانا صریحاً کفر و شرک ہے ۔۔۔۔
تیری کچھ سانسیں ہیں میرے سینے میں
اور بھلا کیا لے کر آسکتا تھا میں !!!!!!!
(لیاقت علی عاصم)
کے مصداق میں اپنی سانس...
میری دو دن قبل اپنے قبلہ ایف ایم ۔۔ بررررر۔۔ :angel:
کیا کروں زبانِ شتر بے مہار ہے ۔۔ ادھر ادھر منھ مارتی ہے ۔۔:biggrin:
ہاں تو میں کہہ رہا تھا کہ اپنے ایم ایف درویش بھائی سے فون پر بات ہوئی ۔۔:angel:
ملاقات کا عندیہ دے دیا ہے ۔۔ سو ملاقات کے احوال تک کا ’’سسپنس‘‘ ہی ٹھیک ہے ۔...
ہاہاہاہ شمشاد بھائی وہ کیا ہے کہ آج کل حالات کچھ قابو سے باہر ہیں اس لیے کہا تھا۔ میں ایک ایک پائی ادا کردوں گا وعدہ رہا۔۔:angel:
(واضح رہے جب قرضہ لیا تھا تو پائی کا دور تھا۔ :biggrin: ) اب پائی کا دور واپس آنے کا انتظار ہے ۔۔:laugh:
گزشتہ شب ہی کی بات ہے ( ابن سعید ) سعود بھائی ۔۔ سارا بہن فورم پر تشریف لائی تھیں ۔۔
آپ کو سلام کہا ہے۔۔عمرے کی سعادت میں گڑیا کہ سرتاج اور دیگر خاندان کے افراد شامل تھے۔۔
ابھی بھی پہلی بار نبیل بھائی کی آواز سننے کا شرف حاصل ہوا۔
میں نے کہا :: السلام علیکم نبیل بھائی
نبیل بھائی : وعلیکم السلام اور کیسے ہیں ؟
میں : سرکار پہچانا آپ نے ؟
نبیل بھائی : اور سنائیے کراچی کا موسم حال کیسا ہے ۔۔؟
میں : ارے تو آپ نے پہچان لیا ؟؟
نبیل بھائی : جی جی بڑی جلدی فون کیا۔۔۔...