امیر مینائی میری طرح نہ اک دن ابرِ بہار رویا - امیر مینائی

کاشفی

محفلین
غزل​
(امیر مینائی)​
​
میری طرح نہ اک دن ابرِ بہار رویا​
وہ ایک بار رویا میں لاکھ بار رویا​
​
مجنوں سے میں نے پوچھا کل حال بیخودی کا​
کچھ کہہ سکا نہ منہ سے، پر زار زار رویا​
​
کیا بیکسی کا عالم میرے مزار پر ہے​
جو آگیا وہ بن کر شمع مزار رویا​
​
آواز دے رہے ہیں مقتل میں زخم بسمل​
خنداں ہوا جو پہلے انجام کار رویا​
​
پوچھی امیر سے کل میں نے جو دل کی حالت​
سینے پہ ہاتھ رکھ کر بے اختیار رویا​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top