عامر شہزاد بھائی، کیا اس بات کی اجازت تھی کہ دوسروں سے بھی بنوا سکتے ہیں یا مدد لے سکتے ہیں؟
ظاہراً یہ کوئی مقابلہ تھا۔ اگر مقابلہ تھا (تو اگر مدد لینے کی اجازت تھی تو درست) ، اگر اجازت نہیں تھی تو پھر غلط ہوا ہے اور اس طرح مستحق طلبہ کی حق تلفی ہوئی ہوگی۔
یال میں گیسوئے حورانِ جناں کا سا بناؤ
چال میں سیل سُبک سیر اجل کا سا بہاؤ
خُمِ گردن میں حسینوں کی جوانی کا تناؤ
ہنہناتا ہے کہ ہمت ہے اگر سامنے آؤ
سَر کیے سینکڑوں میدان وہ غازی ہوں میں
ناز ہے مرکبِ سلطانِ حجازی ہوں میں
میمنہ ہو گیا پامال ہوا سے اس کی
میسرہ ہو گیا بَد حال ہوا سے اس کی
قلب میں آ گیا بھونچال ہوا سے اس کی
ظلم کے ٹوٹ گئے جال ہوا سے اس کی
گرد ہر گام پہ اڑتی ہے بیابانوں کی
ایسی رفتار نہ آندھی کی ، نہ طوفانوں کی