یادش بخیر.......یارِ عزیز شناور اسحاق.....انوکھے لہجے اور بڑے کینوس کا شاعر ہے......وہ کہا کرتا ہے، کہ "ہم لوگ کتنے عجیب ہیں.......کہ گندگی ہم پھیلاتے ہیں اور اپنے تئیں اونچے اور بہتر گردانتے ہیں............اور جو بےچارے ہماری پھیلائی گندگی صاف کرتے ہیں، انہیں ہم گھٹیا اور ملیچھ جانتے...