نتائج تلاش

  1. رانا

    تاسف مغزل بھائی کا ایکسیڈنٹ (اے شانِ کریمی مجھے مایوس نہ کرنا)

    اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطافرمائے۔
  2. رانا

    پروین شاکر "پت جھڑ سے گِلہ ہے، نہ شکایت ہوا سے ہے" غزلِ پروین شاکر

    پت جھڑ سے گِلہ ہے، نہ شکایت ہوا سے ہے پھولوں کو کچھ عجیب محبّت ہوا سے ہے بہت ہی عمدہ۔ پروین شاکر تو میری پسندیدہ شاعرہ ہیں۔
  3. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    ذیل کا واقعہ ہمارے ایک اور محترم بزرگ حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کا بیان کردہ ہے جو انہوں نے اپنی کتاب آپ بیتی میں اپنے ڈاکٹری کے پیشہ کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات کے ساتھ بیان کیا ہے۔ یہ بھی انہی کی زبانی سنئے: جنات کا کرشمہ: میں سرسہ ضلع حصار میں تھا۔ یہ غالبا 1914 عیسوی کا واقعہ...
  4. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    ہمارے ایک بزرگ مولانا غلام رسول راجیکی صاحب کا بیان کردہ واقعہ ہے جو انہوں نے اپنی کتاب "حیات قدسی" میں بھی لکھا ہے۔ کہ سعداللہ پور میں ایک جوان لڑکی کو آسیب جسے جن چڑھنا بھی کہتے ہیں اس کا شدید دورہ ہوا اور اس کے رشتہ داروں نے دور دور کے پیروں فقیروں اور عاملوں کو اس کے علاج کے لئے بلایا۔ مگر...
  5. رانا

    لاہور میں میرے ساتھ ڈاکے کی واردات عبدالرزاق قادری

    افسوسناک واقعہ ہے۔ ایک دوست نے ایک واقعہ سنایا کہ وہ جس بس میں سفر کررہا تھا اس میں ایک شخص کی جیب سے بٹوا اڑا لیا گیا۔ اس شخص کو سہراب گوٹھ پر اس بات کا احساس ہوا۔ اس نے بس رکوائی اور کنڈکٹر کو نیچے اتار کر رگڑ ڈالا کہ مجھے میرا بٹوا چاہئے۔ کنڈکٹر اور ڈرائیور نے بہت منت سماجت کی کہ ہمیں کیا پتہ...
  6. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    لیکن روحانی بابا آپ نے جو یہ تجزیہ کیا ہے کہ میں مذاق اڑا رہا ہوں اور سرے سے ان باتوں کو تسلیم ہی نہیں کرتا اس تجزئیے سے تو ایسا لگتا ہے کہ جہاں کہیں کوئی محیر العقول واقعہ بیان کیا جائے گا رانا صاحب اس کو تسلیم نہیں کریں گے۔ سر جی ایسی بات نہیں۔ بہتر ہوتا اگر آپ یہ رائے دینے سے پہلے میری ذیل کی...
  7. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    یہ تو بہت زبردست معلومات شئیر کی ہیں آپ نے۔ میرے لئے تو بالکل نئی ہیں۔ لیکن ان باتوں پر ایمان لایا جاسکتا ہے۔ کیونکہ اللہ میاں نے اس دنیا کی مادی چیزوں میں جو خواص رکھے ہیں وہ بھی کم حیرت انگیز نہیں۔ بلکہ اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز باتیں اس دنیا کی مادی چیزوں کے متعلق میں پڑھ چکا ہوں۔ ان خواص سے...
  8. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    کوئی بات نہیں۔ مابدولت نے معاف کیا۔:) بلکہ اقبال جرم کا حوصلہ دکھانے پر ظل پناہ آپ کو تین کی بجائے تیس واقعات پیش کرنے کی اجازت مرحمت فرماتےہیں۔ تیس واقعات پیش کئےجائیں۔:applause:
  9. رانا

    محفل کا نشہ

    نہیں جن پیگ ویگ کا یہاں ذکر ہے وہ تو بلا تخصیص محفل کا ہر ممبر چڑھائے چلا جارہا ہے۔:) اور تو اور جن کے پاس محفل کا داخلہ پاس نہیں ہے وہ بطور "مہمان" دیوار کے اوپر سے تاک جھانک کر کے اپنی تسکین کا سامان کئے جاتے ہیں۔:)
  10. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    مراسلہ ایڈٹ کرنے کی ٹائم لمٹ ایکسپائر ہوگئی ایک بات کی طرف بعد میں دھیان گیا جس کی وضاحت کرنی تھی کہ تبصرہ یا تنقید کہہ لیں وہ اس واقعے پر ہے جو پیش کیا گیا نا کہ صاحب مراسلہ پر کہ جس نے پیش کیا۔ ان دو باتوں کو شائد کچھ حساس احباب گڈمڈ کر جائیں اس لئے ضروری معلوم ہوا کہ وضاحت کردوں۔ ظاہر ہے سننے...
  11. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    روحانی بابا یہ نوامیس کونسا علم ہوتا ہے؟ میں نے پہلی بار یہ لفظ سنا ہے۔
  12. رانا

    محفل کا نشہ

    :) :):):) اور یہ بھی آپ نے دیکھ لیا ہوگا کہ اگر بھیا لوگ سے ہٹ کر توجہ دوسری طرف ہوتی تو سب سےپہلا نام آپ ہی کا تھا۔:)
  13. رانا

    محفل کا نشہ

    ارے آپ نے شائد دیکھا نہیں ان کا نام ہم نے آئندہ کی ہٹ لسٹ میں رکھا ہوا ہے۔:)
  14. رانا

    محفل کا نشہ

    بہت بہت شکریہ۔ آپ کو پسند آیا یہ میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔
  15. رانا

    محفل کا نشہ

    کن بھائی نے؟
  16. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    ہر تبصرہ روایتی تنقید میں شامل نہیں ہوتا بلکہ دوستانہ ماحول میں گفتگو کو آگے بڑھانے کے لئے ناگزیر ہے کہ آپ اس پر تبصرہ کرکے حصہ رسدی ڈالیں کہ گفتگو آگے بڑھتی رہے۔ بصورت دیگر صرف وہی احباب تبصرے کرسکیں گے جو موضوع پر پوری طرح متفق ہوں گے باقی سب کے لئے وہ گفتگو شجرہ ممنوعہ بن جائے گی کہ بولیں گے...
  17. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    ارے سر جی اس سے بھی زیادہ سوچنے کی بات یہ تھی کہ یہ بابا جو بعد میں لوگوں کی نیند خراب کرتا پھر رہا تھا پتھر مار مار کے، یہ اس وقت کہاں تھا جب وہ شیطان بچے کی جان لے رہا تھا۔ جتنے پتھر اس نے بعد میں لوگوں کی نیندیں حرام کرنے کے لئے برسائے اسکی بجائے صرف ایک ہی پتھر اس وقت اس شیطان پر برسادیتا تو...
  18. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    دھاگہ ابھی تک تو ٹریک پر ہی چل رہا ہے بس ذرا جھکاؤ کراچی کی منی بس کی طرح ایک طرف کو زیادہ ہوگیا ہے۔:) اسے بیلنس کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بعض اوقات اٹھتی جوانی کا اوور کانفیڈنس شرمندہ کرنے کا موجب بھی بن جاتا ہے۔ خاکسار نے ایم سی ایس سے پہلے کراچی کی کچھ لیبارٹریز میں کافی عرصہ کمپیوٹر ڈپارٹمنٹ...
  19. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    ضرورت ہی نہیں تھی جنات کا ذکر کرنے کی۔ نانو کے بابا والے مراسلے کے بعد زہن جنات کی طرف جانا لازمی تھا۔:rolleyes: میں تو آپ سے جنات کی مزید تفصیل پوچھنے کے لئے سوالات تیار کررہا تھا کہ آپ نے یہ مراسلہ کرکے سارے سوالات کو لات رسید کردی۔:)
  20. رانا

    صرف سچ بیتیاں

    آپ نے کبھی شام ڈھلے دسمبر میں سڑک پار نہیں کی ہوگی نا۔:) آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ دسمبر کی شام اس حوالے سی کتنی رومانٹک مشہور ہے۔ لہذا ایسے واقعات سمیٹنےکے لئے دسمبر میں نکلا کریںِ۔:) ہاہاہاہا۔:ROFLMAO:
Top