نتائج تلاش

  1. رانا

    تاسف جلدی سے اچھی ہوجائیں @عینی شاہ اور مدیحہ اپیا

    اللہ تعالی ہماری دونوں بہنوں کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین۔ یہ تو ہماری بہت ہی اچھی سی بہنائیں ہیں اس لئے ہمارے دل سے دعا نکلی ہے لہذا ہمیں امید ہے کہ جلد ہی قبول ہوگی ہماری بہنوں کے حق میں۔ یہ دونوں ایک ہی گاڑی میں کیسے تھیں کیا آپس میں رشتہ دار بھی ہیں؟
  2. رانا

    تعارف پائتھون زبان سیکھنا چا ہتا ہوں

    محفل پر خوش آمدید جناب۔ بھائی صاحب آپ شائد محفل کی پائتھون کلاس سے متاثر لگتے ہیں۔ بھائی وہاں کا حال تھوڑا سا آپ کو پہلے ہی بتا دیتے ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کی فیس ضائع ہو۔:) اس کلاس میں کیا ہوتا ہے کہ چھوٹے چھوٹے "مُنے" بیٹھے اٹھکیلیاں کررہے ہوتے ہیں۔ ادھر صاحب بہادر نے فار لوپ پڑھائی اور...
  3. رانا

    مبارکباد میرے بھیا بنے ہیں دولہا

    بہت بہت مبارک ہو جناب۔:congrats:
  4. رانا

    محفل کی بارہ دری

    اچھااااا تو یہ کہانی ہے۔ کمال ہے بھئی۔ ہم کچھ زیادہ ہی لاعلم نہیں ہوتے جارہے؟:)
  5. رانا

    محفل کی بارہ دری

    اچھا ہوا مقدس بہنا آپ نظر آگئیں۔ ابھی میں ایک بات پوچھنا چاہ رہا تھا لیکن سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کس سے پوچھوں اور کہاں پوچھوں۔ آپ کو یہاں دیکھ کر خیال آیا کہ یہی جگہ بہتر ہے پوچھنے کے لئے بارہ دری میں ایسی ہی باتیں ہوتی ہیں۔:) ابھی شمشاد بھائی نے ایک دھاگے میں "خواجے دا گواہ ڈڈو" محاورہ استعمال...
  6. رانا

    پرویز مشرف سید کا Exclusive انٹرویو

    بہرحال زیش بھائی اپنا اپنا نقطہ نظر ہے۔ میری نظر میں تو آج موجودہ پاکستان میں مشرف کے علاوہ کوئی بندہ دور دور تک بھی نظر نہیں آتا جس میں لیڈر جیسی پرسنالٹی اور بات ہو۔ لیکن پاکستانی میڈیا کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے کہ اس سے زیادہ خراب آدمی کوئی نہیں۔
  7. رانا

    پرویز مشرف سید کا Exclusive انٹرویو

    میں نے انٹرویو تو نہیں دیکھا لیکن نیوز چینلز کی رپورٹس میں جو کلپس دکھائے گئے ہیں انہیں دیکھ کر مجھے تو نہیں لگتا کہ یہ بچگانہ جواب ہیں۔ اتنے ہاٹ ایشوز پر اسطرح بات کرنا اور جواب دینا کہ ٹی وی اینکر سے نہ اگلی جائے نہ نگلی جائے۔بچگانہ جواب لگنے کی وجہ شائد یہ ہوسکتی ہے کہ کسی بھی بات کا دوطرح سے...
  8. رانا

    پرویز مشرف سید کا Exclusive انٹرویو

    اس کا یوٹیوب کے علاوہ کوئی اور لنک مل سکتا ہے؟ ابھی جیو پر بھی یہی نیوز آرہی تھی اس لئے دل کررہاہے کہ پورا دیکھنے کا۔
  9. رانا

    بلاگ پر لکھی جانے والی تحریریں ادب کا حصہ ہیں یا نہیں؟

    آپ کی اس بات کو پڑھ کر ایک نو آموز ادیب کے حوالے سے بلاگ کا یہ فائدہ بھی زہن میں آیا کہ کم از کم بلاگ کی تحریر چھپنے میں کسی کی محتاج نہیں ہوتی۔ وہ جو محسوس کرے گا اسے ادب کی کسی صنف کے ذریعے لوگوں تک پہنچادے گا۔ عصمت چغتائی کا ایک افسانہ اردو ڈائجسٹ میں شائع ہوا جس پر بعض لوگوں کا ردعمل اتنا...
  10. رانا

    سندباد جہازی کے حیرت انگیز سفر

    بہت عمدہ انیس الرحمن بھائی۔ :zabardast1: یہ کہانی میں نے نونہال میں پڑھی تھی شائد اسی سن کی بات ہے یا پھر بعد میں کسی ٹھیلے سے لے کر پڑھا تھا۔ لیکن اتنے عرصے بعد بچپن کی یاد تازہ ہوگئی اس کا اپنا ہی ایک مزہ ہے۔:)
  11. رانا

    مبارکباد تعبیر 11 ہزاری ہوگئیں!

    بہت بہت مبارک ہو تعبیر جی آپ کو۔ :best:
  12. رانا

    مبارکباد پنج ہزاری "نونہال"

    بہت بہت مبارک ہو انیس الرحمن بھائی۔:congrats: دیکھیں پھر نونہال کی برکتیں!!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے نونہااااال۔۔۔۔:)
  13. رانا

    منا بدنام ہوا پائتھون تیرے لیے

    زبردست محب علوی بھائی۔:best: کیا شاٹ مارے ہیں آپ نےبے چارے مُنے کو، وہ بھی سامنے کھڑا کرکے۔:haha: مُنے کی ہی ہمت ہے کہ سلطان راہی کی طرح سہہ گیا۔:)
  14. رانا

    پائتھون کہانی (راوی نیرنگ خیال)

    لاجواب نیرنگ خیال بھائی۔ بہت ہی زبردست۔ یار آپ کا تو جواب نہیں۔ لگتا ہے یہ سوچ کر نہیں لکھا بلکہ خیال کی آمد تھی جو خود بخود الفاظ میں ڈھلتا رہا۔ بہت ہی عمدہ۔ اس جملے نے تو اپنے سیاق و سباق میں اتنا لطف دیا کہ بس۔ دو چار اشعار نشانہ خطاء ہونے کے سبب بڑے مہتمم کو بھی جالگے۔:)
  15. رانا

    عادتاً وحشتوں میں جیتا ہوں ۔ فاتح الدین بشیر

    جان کر تیرے نقشِ پا منزل خاک ہوں، راستوں میں جیتا ہوں انتہائی خوبصورت غزل فاتح بھائی۔ ایک ایک شعر لاجواب۔
  16. رانا

    کوئٹہ، لاشوں کے ساتھ دھرنا جاری! شہر کو فوج کے حوالہ کیا جائے!

    حکومت کا رویہ اس معاملے میں سمجھ سے بالا اور انتہائی حد تک شرمناک ہے۔ بے چارے لواحقین پچاس گھنٹوں سے زائد ہوگئے ہیں اس سخت موسم میں لاشوں کے ساتھ کھلی جگہ پر اور کوئی پرسان حال نہیں۔ ایک رات گزرنے کے بعد ہی حکومت کو سنجیدگی سے لینا چاہئے تھا لیکن انتہائی قابل افسوس رویہ ہے کہ اتنے گھنٹوں بعد...
  17. رانا

    تاسف نیلم کی خالہ کا انتقال پرملال

    انا للہ و انا الیہ راجعون۔ اللہ تعالی مرحومہ سے مغفرت کا سلوک فرمائے۔ آمین۔
  18. رانا

    برادرم محمداحمد پائتھون پروگرامنگ زمرے کے نئے مدیر

    بہت بہت مبارک ہو محمداحمد بھائی۔:congrats: لاجواب پرفارمنس۔ آپ کی پرفارمنس دیکھ کر آئی ٹی میں نیا محاورہ رواج پاسکتا ہے۔ جھٹ پائتھون سیکھ پٹ مدیر لگ۔:)
  19. رانا

    پیشن گوئی

    بہت عمدہ انیس الرحمن بھائی۔ لگے ہاتھوں ایک فرمائش بھی کردوں۔ ابھی چند دن پہلے ٹی وی پر ایک اینیمیٹڈ پکچر آرہی تھی شائد Toy Story نام تھا اسکا۔ اسے دیکھ کر مجھے بچپن میں پڑھی ہوئی نونہال کی ایک کہانی یاد آگئی جس میں ایسے ہی کھلونے ہوتے ہیں اور وہ باتیں کرتے ہیں۔ کہانی بھی اسی طرح کی ہوتی ہے کہ جس...
Top